Advertisement

ڈھاکہ ٹیسٹ، تیسرے روز ایک گیند تک نہ پھینکی جا سکی

ڈھاکہ:دوسرے  ٹیسٹ میں تیسرے روز ایک گیند تک نہ پھینکی جا سکی، سارا دن بارش کی نظر ہو گیا جبکہ کھلاڑی بارش رکنے کا انتظار کرتے رہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Dec 6th 2021, 9:36 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ڈھاکہ ٹیسٹ، تیسرے روز ایک گیند تک نہ پھینکی جا سکی

تین دن میں صرف 63 اوورز کا کھیل ہی ممکن ہو سکا، جس میں پاکستان کے2 وکٹوں پر 188 رنز ہیں۔

آج کا میچ آدھا گھنٹہ قبل یعنی پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 8 بجے شروع ہونا تھا لیکن بارش کی وجہ سے شروع نہیں ہو سکا۔

بارش کے باعث میچ کے پہلے روز 57 اور دوسرے روز صرف 6 اوورز کا کھیل ہو سکا۔ پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو اٹھاسی رنز بنا رکھے ہیں۔

اظہر علی باون اور بابر اعظم اکہتر رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔ پہلے روز عابد علی انتالیس اور عبداللہ شفیق پچیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔

ڈھاکہ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز  بھی بارش کے باعث کھیل کا آغاز تاخیر سے ہوا تھا۔ کھانے کے وقفے کے بعد شروع ہونے والا میچ چھ اوورز کے بعد ہی روک دیا گیا تھا۔

یاد ہے کہ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز بھی کھیل بارش  اور خراب روشنی کے باعث متاثر ہوا تھا ۔ خراب روشنی کے باعث میچ مقررہ وقت سے پہلے ختم کر دیا گیا تھا۔ ڈھاکہ ٹیسٹ میچ  کے پہلے روزصرف 57 اوورز کا کھیل ہو سکا تھا۔

Advertisement
Advertisement