تل ابیب: اسرائیل وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کی قیمت چکانی ہوگی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ جوہری معاہدے کی بحالی کیلئے مذاکرات میں ایران کیخلاف سخت رویہ اختیار کریں۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ میں ویانا میں ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے والے ہر ملک پر زور دیتا ہوں کہ ایران پر واضح کر دے کہ وہ ایک ہی وقت میں یورینیم کی افزودگی اور مذاکرات نہیں کر سکتا۔
خیال رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل کے دفاعی و انٹیلی جنس حکام واشنگٹن میں جوہری مذاکرات کی بحالی میں شرکت کیلئے پہنچے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ ایران کے جوہری پروگرام میں مسلسل پیشرفت عالمی طاقتوں کیلئے تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے، عالمی طاقتیں ویانا میں ایران کے ساتھ 2015 کے ٹوٹے ہوئے معاہدے کو بحال کرنے کی امید میں بیٹھی ہیں۔

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل





