Advertisement
پاکستان

بیٹے کی شادی کی تقریب میں مریم نواز کے گانا گانے کی ویڈیو وائرل

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کی بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریب میں گانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Dec 6th 2021, 10:45 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بیٹے کی شادی کی تقریب میں مریم نواز کے گانا گانے کی ویڈیو وائرل

تفصیلات کے مطابق مریم نواز کے صاحبزادے کا نکاح رواں برس اگست میں لندن میں احتساب بیورو کے سابق چیئرمین سیف الرحمٰن کی صاحبزادی عائشہ رحمٰن سے ہوا تھا۔

جنید صفدر کی دعوت ولیمہ 17 دسمبر کو لاہور میں ہونا طے پائی ہے اور بیٹے کے ولیمے کے باعث مریم نواز نے کچھ روز کیلئے سیاسی سرگرمیاں معطل کر رکھی ہیں۔

لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر منعقد کی گئی تقریب میں حمزہ شہباز نے بھی گانے گائے جب کہ مریم نواز نے بھی تقریب کے دوران گلوکاری کے جوہر دکھائے۔

سوشل میڈیا پر جنید صفدر کی شادی کی تقریب کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں مریم نواز گانا گا رہی ہیں۔

 

 

 

Advertisement
Advertisement