Advertisement
علاقائی

اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفر کے چینیوٹ میں قتل کا معاملہ

لاہور:اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفر کے چینیوٹ میں قتل کا معاملہ،چینیوٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Dec 6th 2021, 11:17 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفر کے چینیوٹ میں قتل کا معاملہ

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزادار اور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راو سردار علی خان کے نوٹس پر چنیوٹ پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفر کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ڈی پی او چنیوٹ کیپٹن (ر)بلال افتخار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہی میں خود موقع پر پہنچا، مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ 

انہوں نے کہا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر عمران جعفر کے قتل میں ملزمان سہیل اصغر اور اصغر علی شامل ہیں جنہیں پولیس نے 24گھنٹوں سے کم وقت میں گرفتار کرلیا ہے اور مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ 

ڈی پی او چنیوٹ کیپٹن (ر)بلال افتخار نے مزید کہا ہےکہ آئی جی پنجاب کی ہدایات پر کیس کومیں بذات خود فالو کرونگااور ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں گی۔

Advertisement
Advertisement