Advertisement
پاکستان

دنیا پاکستان کو توڑنا چاہتی تھی مگر ہم پاکستان کو بچائیں گے ، آصف زرداری

لاہور: سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان بہت بڑے خطرے میں ہے،دنیا پاکستان کو توڑنا چاہتی تھی مگر ہم پاکستان کو بچائیں گے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Dec 7th 2021, 4:21 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
دنیا پاکستان کو توڑنا چاہتی تھی مگر ہم پاکستان کو بچائیں گے ، آصف زرداری

لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدرآصف زرداری نے کہا کہ پنجاب میں الیکشن مشکل نہیں ہماری کمزوریاں سامنے آتی ہیں۔پیپلزپارٹی نے این اے 133 میں اچھا رزلٹ دیا۔مجھے 50ہزار ووٹوں کی امید تھی۔اگر ٹرن آؤٹ بڑھا لیتے تو 50 ہزار ووٹ لے سکتے تھے۔ہم کامیابی کی طرف جارہے تھے کہ آر او الیکشن کرواکر ہم سے انتخاب چھینے گئے۔

انہوں نے کہا کہ   ن لیگ نے برادری اور اپنی پسند سے حلقہ بندیاں قائم کی ہیں،ہم حلقہ بندیاں تبدیل کریں گے،ہم ہر گلی محلے میں ان سے لڑیں گے۔  پورے پاکستان میں ایسی کوئی جگہ نہیں جہاں بھٹو صاحب لوگوں کے دلوں میں بستے نہ ہوں،میں نے پیپلزپارٹی کے مشکل وقت میں جیل کاٹی۔

سابق صدر نے مزید کہا کہ  اس وقت پاکستان بہت بڑے خطرے میں ہے،دنیا پاکستان کو توڑنا چاہتی تھی مگر ہم پاکستان کو بچائیں گے۔

خیال رہے کہ این اے 133 میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی امیدوار شائستہ پرویز ملک نے  کامیابی حاصل کی تھی۔ جبکہ  پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری اسلم گل نے 32 ہزار 313 ووٹ لیکر  دوسرے نمبر پر رہے۔  عام انتخابات 2018 میں پیپلز پارٹی کو اس حلقے سے صرف ساڑھے پانچ ہزار کے قریب ووٹ ہی ملے تھے۔

Advertisement
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • 3 دن قبل
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • 2 دن قبل
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • 3 دن قبل
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • 3 دن قبل
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • 3 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

  • 2 دن قبل
پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

  • 2 گھنٹے قبل
نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

  • 15 منٹ قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

  • 2 دن قبل
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • 3 دن قبل
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • 3 دن قبل
دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

  • 2 دن قبل
Advertisement