Advertisement

ایک روز میں 900 ملازمین نوکری سے فارغ 

واشنگٹن : امریکا میں کمپنی کے مالک نے ایک زوم کال پر 900 ملازمین کو نوکری سے فارغ کردیا ، جس کے بعد  مالک کو سخت تنقید کا سامنا ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Dec 7th 2021, 4:11 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایک روز میں 900 ملازمین نوکری سے فارغ 

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پرصارفین نے اسے سخت اور تشویشناک  اقدام قرار دیا ہے ۔ رہن رکھ کر قرضہ دینے والی امریکہ میں قائم ڈیجیٹل کمپنی کے سربراہ نے ویڈیو ٹیلی کانفرنس کے لیے استعمال ہونے والی ایپ ’زوم‘ پر کال کرتے ہوئے  کرسمس تعطیلات  کے آغاز سے پہلے 900 ملازمین کو برطرف کر دیا ہے۔

فرم کے مالک کی جانب سے یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب سب شہری اپنی فیملی کے ساتھ کرسمس کی  خوشیاں منا رہے ہوتے ہیں ۔ فرم کے چیف ایگزیکٹیو وشال گرگ نے زوم کال پر کہا کہ" اگر آپ اس کال پر ہیں تو آپ اس بدقسمت گروپ کا حصہ ہیں جنہیں نکالا جا رہا ہے۔" 

گارگ کا کہنا تھا کہ  ’یہ کوئی ایسی خبر نہیں جسے آپ سننا چاہیں گے، لیکن آخرکار یہ میرا فیصلہ تھا اور میں چاہتا تھا کہ آپ اسے میرے لیے سنیں۔ یہ فیصلہ کرنا واقعی، واقعی مشکل کام تھا۔ میرے کیریئر میں یہ دوسرا موقع ہے کہ میں یہ کام کر رہا ہوں اور یہ کام نہیں کرنا چاہتا، نہیں کرنا چاہتا۔ جب میں نے پچھلی بار ایسا کیا تو میں رو دیا۔ اس بار مجھے زیادہ مضبوط رہنے کی امید ہے۔‘

فرم چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ عملے کی کارکردگی، پروڈکشن اور مارکیٹ میں ہونے والی تبدیلیاں بڑے پیمانے پر ملازمین کو فارغ کرنے کی اہم وجہ ہیں، جو Better.com کی افرادی قوت کا 15 فیصد ہے۔

یہ امریکی کمپنی ٹیکنالوجی کے ذریعے  گھر خریدنے کے عمل کو موثر بنانے کیلئے کام  کرتی ہے اور اسے جاپانی کمپنی سافٹ بینک کی حمایت حاصل ہے اور اس کی مالیت تقریباً 6 بلین ڈالر ہے۔

برطانیہ کی لیورپول جان مورز یونیورسٹی میں ایمپلائمنٹ لا اور بزنس اسٹڈیز کی لیکچرار جیما ڈیل کا کہنا ہے کہ یہ کسی تنظیم کی قیادت کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے، اور یہ عمل برطانیہ میں غیر قانونی ہے، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ امریکا میں ہیں تو کچھ بھی کر سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ مسٹر گرگ کے انتظامی انداز کو اس سے پہلے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جا چکا ہے،  2020 میں امریکی بزنس میگزین  فوربز کی جانب سے حاصل کی گئی ایک ای میل میں انہوں نے ملازمین   سے نامناسب رویہ اختیار کیا تھا ۔ 

Advertisement
پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

  • ایک دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

  • 10 گھنٹے قبل
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • 3 دن قبل
نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

  • ایک دن قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

  • ایک دن قبل
ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

  • 10 گھنٹے قبل
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • ایک دن قبل
لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

  • ایک دن قبل
نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

  • 7 گھنٹے قبل
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • ایک دن قبل
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

  • 6 گھنٹے قبل
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • 4 گھنٹے قبل
Advertisement