Advertisement

ڈھاکہ :  پاکستان اور بنگلادیش کے مابین چوتھے روز کا کھیل جاری

ڈھاکہ : پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان جاری ڈھاکا ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کا کھیل شروع ہو گیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Dec 7th 2021, 3:35 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ڈھاکہ :  پاکستان اور بنگلادیش کے مابین چوتھے روز کا کھیل جاری

تفصیلات کے مطابق چوتھے روز کے کھیل کے آغاز میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور اظہر علی آؤٹ ہوگئے ۔ قومی ٹیم کے آؤٹ ہونے والوں میں اوپنرز  میں عبدﷲ شفیق، عابد علی، اظہر علی  اور بابر اعظم شامل ہیں ۔  

پاکستان کی پہلی وکٹ 59 رنز پر گری تھی جب عبدﷲ شفیق 25 رنز کی آؤٹ ہوئے جبکہ دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی عابد علی تھے، وہ 39 رنز بناسکے۔

پاکستان کی تیسری وکٹ 193 اور چوتھی وکٹ 197 رنز پر گری۔ تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اظہر علی نے 56 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ چوتھی وکٹ بابر اعظم کی شکل میں گری، جنہوں نے 76 رنز بنائے۔

پاکستان کے دونوں اوپنرز کو بنگلادیش کے تیج الاسلام نے آؤٹ جبکہ تیسری وکٹ عبادت حسین اور چوتھی خالد احمد نے حاصل کی ۔

ڈھاکا میں مسلسل بارش کی وجہ سے تیسرے روز کا کھیل نہیں ہوسکا تھا جبکہ بارش کے باعث دوسرے روز کا کھیل 6 اعشاریہ 2 اوورز کے بعد ہی ختم کردیا گیا تھا اور پہلے دن کا کھیل کم روشنی کے باعث، وقت سے قبل ختم کردیا گیا تھا۔

دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے 2 کھلاڑیو کے نقصان پر 188 رنز بنائے تھے، جبکہ پہلے دن کے اختتام پر قومی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنائے تھے۔

اس سے قبل ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔

واضح رہے کہ پاکستان کو 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

Advertisement
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • 2 دن قبل
پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

  • 8 گھنٹے قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

  • 2 دن قبل
لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

  • 5 گھنٹے قبل
دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

  • 2 دن قبل
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • ایک گھنٹہ قبل
نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

  • 7 گھنٹے قبل
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • 3 دن قبل
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • 2 گھنٹے قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

  • 2 گھنٹے قبل
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • 3 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

  • 2 دن قبل
Advertisement