واشنگٹن : امریکا میں کمپنی کے مالک نے ایک زوم کال پر 900 ملازمین کو نوکری سے فارغ کردیا ، جس کے بعد مالک کو سخت تنقید کا سامنا ہے ۔


برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پرصارفین نے اسے سخت اور تشویشناک اقدام قرار دیا ہے ۔ رہن رکھ کر قرضہ دینے والی امریکہ میں قائم ڈیجیٹل کمپنی کے سربراہ نے ویڈیو ٹیلی کانفرنس کے لیے استعمال ہونے والی ایپ ’زوم‘ پر کال کرتے ہوئے کرسمس تعطیلات کے آغاز سے پہلے 900 ملازمین کو برطرف کر دیا ہے۔
فرم کے مالک کی جانب سے یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب سب شہری اپنی فیملی کے ساتھ کرسمس کی خوشیاں منا رہے ہوتے ہیں ۔ فرم کے چیف ایگزیکٹیو وشال گرگ نے زوم کال پر کہا کہ" اگر آپ اس کال پر ہیں تو آپ اس بدقسمت گروپ کا حصہ ہیں جنہیں نکالا جا رہا ہے۔"
گارگ کا کہنا تھا کہ ’یہ کوئی ایسی خبر نہیں جسے آپ سننا چاہیں گے، لیکن آخرکار یہ میرا فیصلہ تھا اور میں چاہتا تھا کہ آپ اسے میرے لیے سنیں۔ یہ فیصلہ کرنا واقعی، واقعی مشکل کام تھا۔ میرے کیریئر میں یہ دوسرا موقع ہے کہ میں یہ کام کر رہا ہوں اور یہ کام نہیں کرنا چاہتا، نہیں کرنا چاہتا۔ جب میں نے پچھلی بار ایسا کیا تو میں رو دیا۔ اس بار مجھے زیادہ مضبوط رہنے کی امید ہے۔‘
فرم چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ عملے کی کارکردگی، پروڈکشن اور مارکیٹ میں ہونے والی تبدیلیاں بڑے پیمانے پر ملازمین کو فارغ کرنے کی اہم وجہ ہیں، جو Better.com کی افرادی قوت کا 15 فیصد ہے۔
یہ امریکی کمپنی ٹیکنالوجی کے ذریعے گھر خریدنے کے عمل کو موثر بنانے کیلئے کام کرتی ہے اور اسے جاپانی کمپنی سافٹ بینک کی حمایت حاصل ہے اور اس کی مالیت تقریباً 6 بلین ڈالر ہے۔
برطانیہ کی لیورپول جان مورز یونیورسٹی میں ایمپلائمنٹ لا اور بزنس اسٹڈیز کی لیکچرار جیما ڈیل کا کہنا ہے کہ یہ کسی تنظیم کی قیادت کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے، اور یہ عمل برطانیہ میں غیر قانونی ہے، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ امریکا میں ہیں تو کچھ بھی کر سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ مسٹر گرگ کے انتظامی انداز کو اس سے پہلے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جا چکا ہے، 2020 میں امریکی بزنس میگزین فوربز کی جانب سے حاصل کی گئی ایک ای میل میں انہوں نے ملازمین سے نامناسب رویہ اختیار کیا تھا ۔

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- a day ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 days ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 9 hours ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- a day ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 5 hours ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- a day ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 9 hours ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 7 hours ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- a day ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 3 hours ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- a day ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- a day ago




