کراچی: اورنگی ٹاؤن پونے پانچ نمبر میں مشکوک پولیس مقابلے میں 14 سالہ طالب علم ہلاک ہوگیا ، اہلخانہ کے شدید احتجاج کے باعث ایس ایچ او اورنگی کو معطل اور فائرنگ کرنے والے اہلکار کو حراست میں لے لیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق مبینہ طور پر جعلی پولیس مقابلے کا مقدمہ اورنگی ٹاون تھانہ میں درج کر لیا گیا ۔ مقدمہ مقتول کے چچا کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں قتل، اقدام قتل، دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی۔
مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے طالب علم کے لواحقین کا دعویٰ ہے کہ ارسلان کے پاس کوئی اسلحہ نہیں برآمد ہوا اور پولیس نے جعلی مقابلے میں ارسلان کو قتل کردیا۔
اس سے قبل پولیس حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ موٹرسائیکل سوار دو مبینہ ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن وہ نہ رکے، اس دوران مبینہ مقابلہ ہوا جس میں ایک ملزم مارا گیا اور ایک فرار ہوگیا تاہم پولیس کا ابتدائی بیان خود ڈی آئی جی ویسٹ نے رد کردیا۔
ڈی آئی جی ناصر آفتاب نے بتایا کہ مشکوک مقابلہ ناکے پر نہیں بلکہ اس سے فاصلے پر ہوا اور کرنے والا پولیس اہلکار بھی وردی میں نہیں تھا بلکہ سادہ لباس تھا، مشکوک مقابلے کے بعد فائرنگ کرنے والے اہلکار توحید کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ ایس ایچ او اورنگی کو معطل کردیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی ویسٹ کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل، ایس ایس پی انویسٹی گیشن سینٹرل اور ایس پی گلبرگ پر مشتمل ایک تین رکنی کمیٹی بنادی ہے جو 24 گھنٹوں میں رپورٹ دے گی جس پر فوری ایکشن ہوگا۔ مقتول کا پوسٹ مارٹم مکمل کرنے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔

پاکستان نے بھارت کو نہ صرف فوجی محاذ بلکہ سفارتی اور بیانیہ محاذ پر بھی شکست دی،عطا تارڑ
- a day ago

معرکہ حق میں دشمن کو عبرتناک شکست دی،اللہ تعالیٰ نے کو عظیم فتح سے نوازا،شہباز شریف
- 16 hours ago

ڈھاکہ ٹیسٹ :تیسرے روز کا کھیل ختم، پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 386 پرآل آؤٹ ہو گئی
- 18 hours ago

چیئرمین لا اسٹوڈنٹس فورم رانا اویس نے شیخوپورہ کابینہ کا اعلان کر دیا
- 19 hours ago

معرکۂ حق اللہ تعالیٰ کے بے شمار انعامات اور احسانات پر اُس کے حضور سجدۂ شکر بجا لانے کا دن ہے،شہباز شریف
- a day ago

آبنائے ہرمز،میزائل پروگرام یا تہران کی پالیسیوں پر بیان بازی آئی اے ای اے کا کام نہیں،ایران
- 19 hours ago

پاکستان کے25کروڑ عوام بنیان مرصوص ہیں، ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،مریم نواز
- 19 hours ago

علی ظفر نے اپنے البم "روشنی" کے گانے کی میوزک ویڈیو جاری کر دی
- 16 hours ago

ایران جنگ کیلئے اسرائیل نےعراق میں خفیہ فوجی اڈا قائم کیا، امریکی اخبار کا دعویٰ
- 21 hours ago
بہاولپور گیریژن: معرکۂ حق کی فتح کا ایک سال مکمل، یادگارِ شہداء پر تقریب کا انعقاد
- 14 hours ago

تہران نے امریکی تجاویز پر اپنا جواب پاکستان کے ذریعے بھجوا دیا ،ایرانی میڈیا
- 19 hours ago

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی میں “معرکہ حق اسکوائر” کا افتتاح کر دیا
- 19 hours ago






.jpg&w=3840&q=75)







