Advertisement

کراچی: اورنگی میں جعلی  پولیس مقابلہ ، 14 سالہ طالبعلم ہلاک 

کراچی:  اورنگی ٹاؤن پونے پانچ نمبر میں مشکوک پولیس مقابلے میں 14 سالہ طالب علم ہلاک ہوگیا ، اہلخانہ کے شدید احتجاج کے باعث ایس ایچ او اورنگی کو معطل اور فائرنگ کرنے والے اہلکار کو حراست میں لے لیا گیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Dec 7th 2021, 7:58 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کراچی: اورنگی میں جعلی  پولیس مقابلہ ، 14 سالہ طالبعلم ہلاک 

تفصیلات کے مطابق مبینہ طور پر جعلی پولیس مقابلے کا مقدمہ اورنگی ٹاون تھانہ میں درج کر لیا گیا ۔ مقدمہ مقتول کے چچا کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں قتل، اقدام قتل، دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی۔

 مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے طالب علم کے لواحقین کا دعویٰ ہے کہ ارسلان کے پاس کوئی اسلحہ نہیں برآمد ہوا اور پولیس نے جعلی مقابلے میں ارسلان کو قتل کردیا۔

اس سے قبل پولیس حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ موٹرسائیکل سوار دو مبینہ ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا  لیکن وہ نہ رکے، اس دوران مبینہ مقابلہ ہوا جس میں ایک ملزم مارا گیا اور ایک فرار ہوگیا  تاہم پولیس کا ابتدائی بیان خود ڈی آئی جی ویسٹ نے رد کردیا۔

ڈی آئی جی ناصر آفتاب نے بتایا کہ مشکوک مقابلہ ناکے پر نہیں بلکہ اس سے فاصلے پر ہوا اور کرنے والا پولیس اہلکار بھی وردی میں نہیں تھا بلکہ سادہ لباس تھا، مشکوک مقابلے کے بعد فائرنگ کرنے والے اہلکار توحید کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ  ایس ایچ او اورنگی کو معطل کردیا گیا ہے۔ 

ڈی آئی جی ویسٹ کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل، ایس ایس پی انویسٹی گیشن سینٹرل اور ایس پی گلبرگ پر مشتمل ایک تین رکنی کمیٹی بنادی ہے جو 24 گھنٹوں میں رپورٹ دے گی جس پر فوری ایکشن ہوگا۔ مقتول کا پوسٹ مارٹم مکمل کرنے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔

Advertisement
پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

  • 2 days ago
لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

  • a day ago
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

  • 8 hours ago
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • a day ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

  • a day ago
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • 3 days ago
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • 7 hours ago
ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

  • 13 hours ago
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • a day ago
نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

  • 10 hours ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

  • 13 hours ago
نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

  • 2 days ago
Advertisement