ریاض: حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر متعدد بیلسٹک میزائل اور 25بارود سےلدےڈرون داغے گئے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حوثی باغیوں کی سعودی وزارتِ دفاع پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، حوثی باغیوں نے سعودی عرب پر متعدد بیلسٹک میزائل اور 25بارود سےلدےڈرون داغے،حملوں میں جدہ آرامکو کی تیل کی تنصیبات اور ریاض میں سعودی وزارتِ دفاع کو نشانہ بنایاگیا۔
حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ریاض میں ملٹری سائٹس اور ریاض ائیرپورٹ کو بھی حملوں کا نشانہ بنایاگیا جبکہ سعودی اتحادی فورسز کا کہنا ہے کہ ایک میزائل فضاء میں تباہ کیا گیا ،شہریوں نے دھماکوں کی آواز سنی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حوثی باغیوں کے حملوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،نہ ہی کوئی بڑا مالی نقصان ہوا ہے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے سعودی عرب پر ہونےوالےحملوں کی مذمت کردی۔
پاکستان حوثی باغیوں کی جانب سے بیلسٹک میزائل داغے جانے کی شدید مذمت کرتا ہے جس کا نشانہ شہری اور شہری انفراسٹرکچر کے خلاف تھا۔ رائل سعودی ایئر ڈیفنس کی جانب سے بیلسٹک میزائل کو کامیابی سے روک کر معصوم جانوں کے ضیاع کو روکا گیا اور یہ قابل تعریف ہے۔
اس طرح کے حملے نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں بلکہ مملکت سعودی عرب اور خطے کے امن و سلامتی کے لیے بھی خطرہ ہیں۔ پاکستان ان حملوں کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔
پاکستان سلامتی اور علاقائی سالمیت کو لاحق کسی بھی خطرے کے خلاف مملکت سعودی عرب کے ساتھ اپنی مکمل حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی
- 8 days ago

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا
- 8 days ago

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی
- 7 days ago

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد
- 7 days ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 10 days ago

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں
- 8 days ago

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق
- 9 days ago

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج
- 8 days ago

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر
- 9 days ago

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ
- 7 days ago
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا
- 8 days ago

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا
- 7 days ago








