اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے حکومتی تحفظات اور ای وی ایم سے متعلق ٹائم لائن کو مسترد کر دیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ای وی ایم اور آئی ووٹنگ سے متعلق سفارشات کے لیے 3 کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔ کمیٹیوں کو سفارشات تیار کرنے کے لیے 4 ہفتے کا ٹائم دیا گیا ہے، الیکشن کمیشن حکومتی ہدایات کی بجائے اپنی تشکیل کردہ کمیٹیوں کی سفارشات پر عمل کرے گا۔
چیف الیکشن کمشنرنے کہا کہ ای وی ایم کی خریداری اور سٹاف کی تربیت کی ٹائم لائن الیکشن کمیشن خود دے گا، پر امید ہوں کہ آئندہ عام انتخابات صاف اور شفاف کرائیں گے، الیکشن کمیشن نے صدر کے قانون پر دستخط سے پہلے ہی ای وی ایم کے استعمال پر کام شروع کر دیا تھا۔
خیال رہے کہ وفاقی کابینہ نے گزشتہ اجلاس میں ای وی ایم سے متعلق اپنی ٹائم لائن دی تھی۔
سکندرسلطان راجہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آئین و قانون کے مطابق کام کر رہا۔قبل ازوقت انتخابات کے لیے تیار ہیں، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات مرحلہ وار کرانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے، الیکشن کمیشن کے پاس اتنا سٹاف نہیں کہ پورے الیکشن میں اپنے ریٹرننگ افسران تعینات کرے۔

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج
- 8 دن قبل

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر
- 10 دن قبل

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں
- 8 دن قبل

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا
- 7 دن قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی
- 7 دن قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 10 دن قبل

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق
- 9 دن قبل
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا
- 8 دن قبل

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ
- 7 دن قبل

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد
- 7 دن قبل

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی
- 8 دن قبل

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا
- 8 دن قبل



