Advertisement

عراق میں اسپتال کے باہر زوردار دھماکا،متعدد ہلاک

بغداد: عراقی فوج کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا،دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد کے جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Dec 7th 2021, 10:03 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
عراق میں اسپتال کے باہر زوردار دھماکا،متعدد ہلاک

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی فوج نے بتایا کہ عراق کے جنوبی شہر بصرہ کے مرکز میں ہونے والے ایک دھماکے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

ایک بیان میں، فوج نے کہا کہ دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا۔

عراق کے سیکیورٹی میڈیا سیل، ملک کی سیکیورٹی فورسز سے وابستہ ایک آؤٹ لیٹ نے کہا کہ چار افراد موٹرسائیکل کے قریب دو کاروں میں آگ لگنے کے نتیجے میں ہلاک ہوئے۔

سیکیورٹی میڈیا سیل کے سربراہ سعد مان نے ایک بیان میں کہا، "فورنزک ماہرین اور خصوصی تکنیکی ٹیمیں حادثے کی نوعیت کا تعین کرنے اور حادثے کی نوعیت کے بارے میں مزید تفصیلات دینے کے لیے ابھی بھی جائے حادثہ پر موجود ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "سیل تحقیقات اور تکنیکی رپورٹس مکمل کرنے کے بعد وسیع تر تفصیلات کا بعد میں اعلان کرے گا۔"

ایک بیان میں، ایک سینئر سیکیورٹی زرائع (سورس) نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ  یہ دھماکہ الصمود چوراہے پر شہر کے مرکز میں الجمہری اسپتال کے سامنے ہوا ہے۔

دھماکے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی نے قبول نہیں کی بصرہ کے گورنر اسد العدانی نے صحافیوں کو بتایا کہ دھماکے میں داعش ملوث ہوسکتی ہے۔

اس سے قبل پولیس اور صحت کے ذرائع نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا تھا کہ دھماکے میں 20 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔

عراق میں 10 اکتوبر کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے بعد سیاسی عدم استحکام میں اضافہ ہوا ہے جس میں مقبولیت پسند رہنما مقتدیٰ الصدر سب سے زیادہ فاتح بن کر ابھرے ہیں۔

Advertisement
نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

  • 2 days ago
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • a day ago
نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

  • 13 hours ago
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

  • 11 hours ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

  • 16 hours ago
پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

  • 2 days ago
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • a day ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

  • a day ago
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • 3 days ago
لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

  • 2 days ago
ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

  • 16 hours ago
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • 10 hours ago
Advertisement