پشاور:الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا نے وزیراعظم عمران خان کو دورہ پشاور سے روک دیا۔


تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے وزیراعظم کو پشاور دورہ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا میں 19دسمبر کو بلدیاتی انتخابات ہونے جارہے ہیں ، پہلے مرحلے میں پشاور میں بھی بلدیاتی انتخابات کاانعقاد کیاجارہاہے لہذا انتخاب کے شیڈول کے اعلان کے بعد وزیراعظم کا متعلقہ مقام کادورہ کرنا ضابطہ اخلاق کی خلاف وزری تصور ہوگا ۔
الیکشن کمیشن کاکہنا ہے کہ صدرمملکت ،وزیراعظم ،گورنرز انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد کسی بھی ڈویلپمنٹ سکیم کے لئے متعلقہ حلقے کادورہ نہیں کرسکتے ، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر قانونی چارہ جوئی کی جاسکتی ہے ۔
الیکشن کمیشن الیکشن ایکٹ کے سیکشن 233اور 234 کے تحت کارروائی کرسکتا ہے ، الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو یاددہانی نوٹس بھی جاری کردیا ۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کارڈ انشی ایٹو کی لانچنگ کے لئے آج پشاور کادورہ کرناتھا۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے دورہ پشاور پر الیکشن کمیشن کے نوٹس کے حوالے سے خیبرپختونخوا کے وزیر تعلیم کامران بنگش کا بیان سامنے آگیا ہے ۔ کامران بنگش کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ پشاور خالصتاً سرکاری نوعیت کا ہے، یہ روزمره امور مملکت کا حصہ ہے جس پر کوئی پابندی نہیں ، وزیراعظم عمران خان صرف گورنر ہاؤس کی ایک سرکاری تقریب میں شریک ہوں گے۔
ان کامزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان دورہ پشاور میں کسی انتخابی یا عوامی اجتماع میں شرکت نہیں کر رہے،الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے جس کا دلی احترام کرتے ہیں، بلدیاتی انتخابات صرف خیبرپختونخوا کے چند اضلاع میں ہو رہے ہیں،وزیراعظم عمران خان کا فلاحی پروگرام پورے پاکستان کے غریب عوام کے لئے ہے۔

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 19 گھنٹے قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 15 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 17 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 12 گھنٹے قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 3 دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 2 دن قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 3 دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 2 دن قبل





