بنگلہ دیش کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 87رنز بناکر آوٹ ہو گئی۔


ڈھاکہ ٹیسٹ میچ انتہائی اہم ترین مرحلے میں داخل ہوگیا ہے ۔
پاکستانی باؤلر بابراعظم نے اہم ترین موقع پر بنگلہ دیش کی وکٹ حاصل کرکے میچ کو فیصلہ کن بنادیا ہے ۔ بابراعظم کی ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی وکٹ ہے ۔ بنگلہ دیش کے دوسری اننگز میں 8 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں جبکہ اننگ کی شکست سے بچنے کے لیے 13 رنز چاہیے ، جبکہ پانچویں روز کا کھیل ختم ہونے میں 13 اوورز باقی رہ گئے ہیں ۔
اس سے قبل ڈھاکہ ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو فالو آن کرادیا۔ بنگلہ دیش کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 87رنز بناکر آوٹ ہو گئی۔
ڈھاکہ ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش نے فالوآن کے بعد دوسری اننگز میں بیٹنگ شروع کردی۔ بنگلہ دیش کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے 213 رنز درکار ہیں ۔ بنگلہ دیش کو اب پاکستان کی برتری ختم کرنے کے بعد پاکستان کو ہدف دینا ہو گا۔
پہلی اننگز میں آف اسپنر ساجد خان نے بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن اڑا کر رکھ دی۔ ساجد خان نے 10 میں سے 8 وکٹیں حاصل کیں۔ میزبان ٹیم کے 9 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے۔
بنگلہ دیش کی طرف نے شکیب الحسن نے سب سے زیادہ 33 رنز بنائے جبکہ نجم الحسن نے 30 رنز جوڑے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے کھیل کے چوتھے روز پہلی اننگز300 رنز 4 کھلاڑی آوٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی۔ پاکستان کے بابر اعظم، اظہر علی، فواد عالم اور محمد رضوان نے نصف سنچریاں بھی اسکور کیں۔

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 days ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- an hour ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- a day ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- a day ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 2 days ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 3 hours ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- a day ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- a day ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- a day ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 3 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 3 hours ago









