لاہور: متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق صدر نان روٹٰی ایسوسی ایشن آفتاب گل کا کہنا ہے کہ روٹی کی قیمت 10 روپے سے بڑھا کر 12 روپے کر دی گئی جبکہ نان کی قیمت 15 سے بڑھا کر 18 روپے کر دی گئی۔
متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کے صدرآفتاب اسلم گل کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ حکومت کو وقت دیا تھا کہ میدے اور آٹے کی قیمت بڑھ چکی ہے ، دو سے تین ماہ ہو گئے پستے ہوئے، تندور مالک مقروض ہوگئے ہیں، دس روپے کی روٹی آٹھ سو ساٹھ روپے تھیلے پرتھی، تندور والا جیب سے کب تک چلائے گا۔
آفتاب گل نے کہا کہ عوام کو ریلیف تندور مالکان نے نہیں حکومت دیتی ہے، گیس کی لوڈ شیڈنگ شروع ہو چکی ہے ایل پی جی اور لکڑی استعمال کرکے بھی نقصان ہے، ہزاروں روپے ٹیکس دے رہے ہیں ایکسٹراٹیکس کی سمجھ نہیں آتی ، تندور والا ریٹ نہیں بڑھانا چاہتا دو تین ماہ برداشت کیا ڈی سی آفس کا دروازہ بار بار کھٹکھٹایا لیکن آواز نہیں سنی گئی۔
متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کے صدرنے کہا کہ آٹے کی قیمت من مرضی سے بڑھائی جاتی ہے لیکن ان پر کوئی ایکشن نہیں لیتا، ڈی سی آفس میں نوٹیفکیشن سے آٹے کی قیمت بڑھائی گئی ، کاروبار نفع کےلئے کیاجاتا نقصان کےلئے نہیں کیاجاتا، موجودہ حالات میں نان کی قیمت بیس روپے نکلتی ہے لیکن اجلاس میں اٹھارہ روپے کا نان سادہ روٹئ بارہ روپے کی کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر حکومت نان و روٹی کو سستا کرنا چاہتی ہے تو آٹا و میدہ سستا کریں ، ظلم کی بات یہ ہے کہ ہمارے ساتھ تین ماہ سے کوئی بات نہیں کی گئی، رواں اتوار سے اٹھارہ روپے کا نان بارہ روپے کی سادہ روٹی کی قیمت بڑھا رہے ہیں، روٹی کے وزن کم پر کبھی دفاع نہیں کرتے اگر وزن کم کریں تو قیمت ہی زیادہ نہ کریں، سو گرام کی روٹی ہوتی ہے اور نان کا ایک سو بیس گرام وزن ہوتاہے، حکومت آئے ہمارے ساتھ بیٹھ کر آٹا و نان کے تھیلے سستے دیدیں ہم سستی روٹی دیدیں گے۔
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 4 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- ایک دن قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- ایک دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 3 گھنٹے قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 6 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 25 منٹ قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 دن قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 6 گھنٹے قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 5 گھنٹے قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- ایک دن قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل






