ڈھاکہ ٹیسٹ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو ایک اننگز اور 8 رنز سے شکست دیکر کلین سوئپ کردیا
ڈھاکہ : ڈھاکا ٹیسٹ میں پاکستان نے ایک اننگز اور 8 رنز سے فتح حاصل کرکے بنگلہ دیش کو کلین سوئپ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے تاریخ رقم کر دی۔ بنگلا دیش کو اس کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں شکست دے دی۔ پاکستان نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز اپنے نام کر لی۔ ڈھاکا کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلا دیش کی ٹیم دوسری اننگز میں 205 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔
دوسری اننگز میں بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے 63 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے،جبکہ مشفیق الرحیم رن آؤٹ ہوئے اور انہوں نے 48 رنز بنائے۔
پاکستانی باؤلرز نے شاندارکارکردگی دکھا کر بارش سے متاثر مردہ میچ میں جان ڈال لی۔ پہلی اننگز میں بنگلادیش کو فالوآن کرایا۔ دوسری میں بھی نہ چلنے دیا۔ٹاپ آرڈر آتے ہی پویلین لوٹ گیا۔
ساجد خان نے ایک ٹیسٹ میں بارہ وکٹیں حاصل کیں اور وہ پاکستان کی جانب سے ایک ٹیسٹ میچ میں 12 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی آف اسپن بولر بن گئے ہیں۔ شاہین آفریدی اور حسن علی کی دوسری اننگز میں دو ،دو وکٹیں۔ کپتان بابراعظم نے بھی باؤلنگ کرائی۔ ایک اوور کرایا ایک وکٹ حاصل کی۔

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- a day ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 3 hours ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 5 hours ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 4 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- a day ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- a day ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- a day ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 5 hours ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 days ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 2 hours ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- a day ago









