آرمی چیف کا بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کی حادثے میں ہلاکت پر اظہار افسوس
راولپنڈی : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور آرمی چیف نے بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی ہلاکت پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضا اور جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہیلی کاپٹر حادثے میں بپن راوت اور ان کی اہلیہ کی موت پر تعزیت کی ۔
General Nadeem Raza, CJCSC & General Qamar Javed Bajwa, COAS express condolences on tragic death of #CDS General #BipinRawat, his wife and loss of precious lives in a helicopter crash in India
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 8, 2021
واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ نے جنرل بپن راوت کی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاکت کی تصدیق کردی ہے، دہلی : بھارتی ایئرفورس نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ اور گیارہ دیگر افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کا ملٹری ہیلی کاپٹر ریاست تامل ناڈو میں گر کر تباہ ہوا تھا۔ بھارتی خبرایجنسی کے مطابق ہیلی کاپٹر میں جنرل بپن راوت کا عملہ اور گھر کے کچھ افراد بھی سوار تھے ۔
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 9 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- ایک دن قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 8 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 6 گھنٹے قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- ایک دن قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 11 گھنٹے قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 12 گھنٹے قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 2 دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 دن قبل






