لاہور: بنگلادیش کے خلاف ڈھاکہ ٹیسٹ میچ کے مرد میدان ساجد خان نے دنیائے کرکٹ کے عظیم آف اسپنرزثقلین مشتاق اور سعید اجمل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔


ساجد خان نے بنگلا دیش کے خلاف ڈھاکہ ٹیسٹ میں 128 رنز کے عوض 12 وکٹیں حاصل کی ہیں جو کسی بھی پاکستانی آف اسپنر کی جانب سے ٹیسٹ میچ میں بہترین بالنگ فیگر ہے۔
سعید اجمل کا ٹیسٹ میچ میں بہترین بالنگ فیگر 111 رنز کے عوض 11 وکٹیں جبکہ ثقلین مشتاق کا بہترین بالنگ فیگر 155 رنز کے عوض 10 وکٹیں ہے۔
ساجد خان نے اسی میچ کی پہلی اننگز کے دوران آٹھ وکٹیں حاصل کرکے کسی بھی پاکستانی آف اسپنر کی جانب سے ایک اننگز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔
اس سے قبل ثقلین مشتاق نے ایک اننگز میں آٹھ وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ سعید اجمل کی ایک اننگز میں سب سے زیادہ وکٹوں کی تعداد 7 ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے بنگلا دیش کو ڈھاکہ ٹیسٹ میں ایک اننگز اور 8 رنز سے شکست دے کر دو میچز کی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سیریز میں کلین سوئپ کیا ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 12 گھنٹے قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- ایک دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 دن قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 12 گھنٹے قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 11 گھنٹے قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 10 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- ایک دن قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 2 دن قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- ایک دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 6 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 9 گھنٹے قبل









