حکومت سکولوں میں ویکسی نیشن کے حق میں ہے اس حوالے سے صوبوں کو طریقہ کار وضع کرناہے۔


بارسلونا : سپین پبلک ہیلتھ کمیشن نے آج سے 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔ہسپانوی وزیر صحت کیرولینا ڈاریاس نے نشاندہی کی ہے کہ ہرصوبہ بارہ سال سے کم عمر کے بچوں کی ویکسینیشن لگوانے کے لیے طریقہ کار وضع کرے۔
برسلز میں یورپی یونین کے وزرائے صحت کے اجلاس میں شرکت کے بعد ہسپانوی وزیر صحت پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیرولینا ڈاریاس نے کہاہےکہ 13 دسمبر کو ویکسینیشن کی دستیابی کے بعد اس عمل کا آغاز کیاجائے گا۔ انھوں نے کہاکہ حکومت سکولوں میں ویکسی نیشن کے حق میں ہے اس حوالے سے صوبوں کو طریقہ کار وضع کرناہے۔
دوسری جانب بارسلونا مرکز میں کورونا ویلسینشن پاس کے خلاف 13 سو سے زائد افراد نے مظاہرہ کیا۔مظاہرے کا آغاز پلاسہ کاتالونیا سےہوا اور احتتام پلاسہ سانت خائمے میں ہوا۔ مظاہرین کا موقف تھا کہ یہ وبائی بیماری نہیں بلکہ آمریت ہے ہم اس سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ مظاہرے میں شریک متعدد افراد نے ماسک نہیں پہن رکھے تھے۔ سپین کے 8 صوبوں بشمول کاتالونیا کی حکومتوں نے ریسٹورنٹس، جم، کلب میں داخلے کے لئے کورونا پاس لازمی قرار دے رکھاہے۔ اس قانون کو عدالتی اجازت کے بعد لاگو کیاگیاہے اس کا مقصد کورونا کہ چھٹی لہر سے بچنا ہے۔
ادھرہسپانوی صوبہ کاتالونیا میں ریسٹورنٹس،جم، نائٹ کلبز میں داخلے کےلئے کوروناویکسین کا سرٹیفیکیٹ لازمی قرار دے رکھاہے۔ جس کی مدت 10 دسمبر کی رات ختم ہورہی ہے۔حکومتی ترجمان پتریسیا پلازا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ کاتالان حکومت نے کورونا پاس کی پابندی کو 15 روز کے لئے بڑھانے کافیصلہ کیاہے۔ اگر عدالتی اجازت مل گئی تو یہ پابندی 24 دسمبر کی رات تک برقرار رہے گی۔ابتدائی طور پر کورونا پاس کی پابندی 26 نومبر کولاگو کی گئی۔
ایک اندازے کے مطابق اگر نومبر کے مہینے میں ویکسین سنٹر جانے والوں کی تعداد 17 سو تھی تو دسمبر کے پہلے ہفتے میں یہ تعداد 5ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ویکسین لگوانے والوں کے اعداد وشمار میں اضافہ ریسٹورنٹس میں داخلے کے لئے کورونا پاس لازمی قرار دینے کے فیصلے کے بعد ہوا ہے
لارڈز ٹیسٹ کا دوسرا روز: انگلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم 110 رنز پر ڈھیر
- 4 hours ago

وزیراعظم کا پاکستان، سعودی عرب کے درمیان اقتصادی و زرعی تعاون بڑھانے پر زور
- 10 hours ago

پاکستان اور کویت کا باہمی دفاعی تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
- a day ago
ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
- 10 hours ago
انسپکٹر جمشید پر بننے والی فلم کا پہلا ٹریلر جاری
- 4 hours ago
ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- a day ago
ناروے کے بادشاہ کا 89 سال کی عمر میں انتقال
- 10 hours ago

استاد حامد علی خاں کا نیا پنجابی گانا ریلیز
- a day ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس سکول کے طلبہ کے وفد کی ملاقات
- 10 hours ago

یاسرحسین کا لاہورمیں فیملی تھیٹرکوفروغ دینے پرزور
- a day ago

فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ
- a day ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امن مشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، طاہراشرفی
- a day ago

