وزیراعظم کا مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئےعلاقائی سطح پرحکمت عملی وضع کرنےپرزور
اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے عالمی حدت، امن اور تجارت سمیت مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے علاقائی سطح پر اجتماعی حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ''اسلام آباد CONCLAVE 2021'' کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیر اور افغانستان سمیت خطے کے بڑے مسائل صرف مذاکرات سے ہی حل کئے جا سکتے ہیں۔
وزیر اعظم نے عالمی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ افغانستان میں ممکنہ انسانی بحران سے بچنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور افغانستان کے منجمد اثاثے بحال کئے جائیں۔افغانستان کو انسانی المیہ سے بچانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارت کے ساتھ امن کیلئے ہر ممکن کوشش کی لیکن بدقسمتی سے مودی کے زیر قیادت بھارت کی حکومت نے ہر اقدام کو ہماری کمزوری سمجھا۔ہمارے مستقبل کے لیے ضروری ہے کہ افغانستان میں امن ہو، ایشیا سے پاکستان کا رابطہ افغانستان کے امن سے جڑا ہے، سی پیک ہمارے لیے بہت اہم ہے جس کا فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔ دنیا میں نئے بلاکس بن رہے ہیں، پاکستان نئے بلاکس کو بننے سے روکنے کی پوری کوشش کرے گا،ہم نہیں چاہتے کہ کسی بلاک کا حصہ بنیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ جغرافیائی اور اقتصادی حکمت عملی کے تحت پاکستان اپنی تجارت میں اضافے کیلئے علاقائی ملکوں کے ساتھ روابط بڑھانا چاہتا ہے، انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ہم چین پاکستان اقتصادی راہداری سے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک اور چیلنج ہے جس کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اجتماعی حکمت عملی کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں خوشحالی کیلئے علاقائی تعاون ناگزیر ہے، انہوں نے کہا کہ سارک کو بھی محدود سیاسی ایجنڈے سے آزاد کر کے بحال کرنے کی ضرورت ہے۔
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 9 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- a day ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- a day ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 9 hours ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- a day ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- a day ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 hours ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 hours ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- a day ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 days ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- a day ago







