پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ بنگلا دیش مکمل کرکے ڈھاکا سے دبئی کے راستے وطن واپس پہنچ گئی۔


ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بعض ٹیکنیکل وجوہات کی بنا پر پرواز ای کے 608 کی دبئی سے کراچی کیلئے روانگی میں2 گھنٹے 22 منٹ کی تاخیر ہوئی، پرواز نے رات 7:52 بجے کراچی لینڈ کیا۔
ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام پاکستانی کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کے کراچی ائیرپورٹ کے ٹرمینل ون پر پی سی آر ٹیسٹ لیے گئے۔
پی سی بی حکام کے مطابق کورونا وائرس کی رپورٹس منفی آنے تک تمام کھلاڑی ہوٹل میں قرنطینہ رہیں گے۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم بھی دبئی کے راستے آج دوپہر کراچی پہنچ چکی ہے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 13 دسمبر کی شام 6 بجے کھیلا جائے گا،14 دسمبر کو ٹی ٹوئنٹی کا دوسرا جبکہ 16 دسمبر کو تیسرا اور فائنل میچ ہوگا۔
WI have arrived safe and sound in Pakistan ahead of the T20I and ODI series! ???
— Windies Cricket (@windiescricket) December 9, 2021
Thanks to @TheRealPCB for hosting us! ?#PAKvWI #MenInMaroon pic.twitter.com/X1JYIG9e9m
شیڈول کے مطابق ہفتے 18 دسمبر کو ایک بجے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے کھیلا جائے گا جبکہ اس سیریز کا اگلا میچ 20 اور آخری 22 دسمبر کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
سندھ پولیس کے اسپیشل سکیورٹی یونٹ اور ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے نیشنل اسٹیڈیم میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔
دونوں ٹیموں کے اسٹیڈیم آنے جانے کے لیے خصوصی سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 21 گھنٹے قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- ایک دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 2 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- ایک گھنٹہ قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 گھنٹے قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- ایک دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 21 گھنٹے قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 گھنٹے قبل









