انقرہ: ترک پارلیمنٹ میں بجٹ سیشن کے دوران ایک دن میں دو بار ارکان گتھم گتھا ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک پارلیمنٹ میں بجٹ سیشن کے دوران امور داخلہ، صنعت اور ٹیکنالوجی کی وزارتوں کے بجٹ پر ارکان گتھم گتھا ہو گئے اور ایک دوسرے پر تھپڑوں اور مکوں کی بارش کردی۔
ترک پارلیمنٹ میں بجٹ سیشن کے دوران ایک دن میں دو بار ارکان گتھم گتھا ہوئے ۔ دونوں بار لڑائی کی بنیاد وزیر داخلہ سلیمان حسن صویلو بنے ۔ پہلی بار لڑائی اس وقت شروع ہوئی جب وزیر داخلہ نے ایک اپوزیشن رکن کو جھوٹا قرار دیا جبکہ دوسری بار لڑائی اس بات پر ہوئی کہ وزیر داخلہ نے اپوزیشن کے سوالوں کا جواب نہ دیا ۔
وزیر داخلہ اپوزیشن کے احتجاج پر غصے سے چیختے چلاتے بھی نظر آئے۔ اپوزیشن لیڈر کی تقریر پر بھی وزیر داخلہ اور حکومتی ارکان غصے سے ان کی طرف لپکے اور انہیں مارنے کی کوشش کی ۔ دونوں بار کی لڑائی میں حکومتی رکن الپائی اوزلان آگے آگے تھے جو اس سے پہلے بھی پارلیمنٹ میں ہونے والے جھگڑوں میں سب سے آگے رہتے ہیں۔ لڑائی کے باوجود تینوں وزارتوں کے بجٹ منظور کر لیے گئے ۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 12 دن قبل

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج
- 10 دن قبل

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا
- 9 دن قبل

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی
- 10 دن قبل

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا
- 10 دن قبل

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ
- 9 دن قبل

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر
- 11 دن قبل

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد
- 9 دن قبل

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق
- 11 دن قبل

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں
- 10 دن قبل
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا
- 10 دن قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی
- 9 دن قبل








