Advertisement

میکسیکو: ٹرک اُلٹنے سے 53 افراد ہلاک ،درجنوں  زخمی 

میکسیکو: چیاپاس میں موڑ کاٹتے ہوئے ٹرک اُلٹ گیا جس کے نتیجے میں 53 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ  درجنوں افراد  زخمی  ہوئے ہیں  ۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Dec 10th 2021, 2:16 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
میکسیکو: ٹرک اُلٹنے سے 53 افراد ہلاک ،درجنوں  زخمی 

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی میکسیکو میں ٹرک کے حادثے میں کم از کم 53 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔حادثہ اس وقت پیش آیا جب چیاپاس کے قریب  تیزرفتار ٹرک موڑ کاٹتے ہوئے اپنا توازن برقرار نہیں  رکھ پایا ۔ جائے وقوعہ سے لی گئی تصاویر میں متاثرین الٹنے والے ٹرک کے آگے سڑک پر بکھرے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں ۔ 

 ٹرک میں 107 افراد سوار تھے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق  ہلاک افراد میں زیادہ تعداد وسطی امریکہ سے آنے والے تارکین وطن کی ہے ۔

چیاپاس شہری تحفظ کے ادارے کے سربراہ لوئس مینوئل گارشیا کے مطابق میکسیکو میں اپنی نوعیت کے بدترین حادثات میں سے ایک ہے، جس میں کم از کم 58 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک  ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والوں میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں ۔ 

حکام کی جانب سے تاحال  ان   افراد  کی  قومیتوں کی تصدیق نہیں کی گئی ، لیکن مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ٹرک  میں زیادہ تر افراد ہنڈوراس اور گوئٹے مالا کے تارکین وطن تھے۔

واضح رہے کہ وسطی امریکہ میں غربت اور تشدد سے فرار ہونے والے لاکھوں تارکین وطن ہر سال میکسیکو کے راستے امریکہ پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔

Advertisement
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 16 گھنٹے قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 17 گھنٹے قبل
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 17 گھنٹے قبل
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 2 دن قبل
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 11 گھنٹے قبل
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 17 گھنٹے قبل
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 13 گھنٹے قبل
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • ایک دن قبل
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 2 دن قبل
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 2 دن قبل
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 16 گھنٹے قبل
Advertisement