بیجنگ اولمپکس کا بائیکاٹ کرنے پر چین نے امریکہ ،برطانیہ اور آسٹریلیا کو سخت نتائج کی دھمکی دے دی
امریکہ کی جانب سے سامنے آیا تھا جس نے اپنے فیصلے کی وجہ چین حکومت کا ایغور مسلم کمیونٹی کے ساتھ برا سلوک روا رکھے جانے کو بتایا تھا۔


بیجنگ: امریکہ، آسٹریلیا اور برطانیہ کی جانب سے بیجنگ سرمائی اولمپکس کے بائیکاٹ کیے جانے پر چین کا ردِعمل سامنے آگیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے دی گارڈیئن کے مطابق چینی حکومت نے تینوں ممالک کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اس فیصلے کی قیمت چکانی ہوگی۔بیجنگ اولمپکس کے بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ سب سے پہلے امریکہ کی جانب سے سامنے آیا تھا جس نے اپنے فیصلے کی وجہ چین حکومت کا ایغور مسلم کمیونٹی کے ساتھ برا سلوک روا رکھے جانے کو بتایا تھا۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وینگ وینبن نے کہا کہ برطانیہ، امریکہ اور آسٹریلیا اولمپکس پلیٹ فارم کو سیاسی کھیل کے طور پر استعمال کررہے ہیں، انہیں اس غلطی کی قیمت چکانی پڑے گی۔دوسری جانب فرانسیسی ایجوکیشن اور سپورٹس منسٹر جین مائیکل بلینکر نے کہا کہ اس معاملے میں فرانس امریکہ اور باقی ممالک کے نقشِ قدم پر نہیں چلے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں کھیل اور سیاست کے میدان میں فرق کو ملحوظ رکھنا چاہیے اور اس معاملے میں کافی محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 17 گھنٹے قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 13 گھنٹے قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 17 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 12 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 18 گھنٹے قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 16 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 18 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- ایک دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 دن قبل







