سعودی محکمہ ہوا بازی نے سفری پابندی والے ممالک سے آنے والے شہریوں کے لیے نئی ہدایت جاری کردیں
محکمہ شہری ہوا بازی نے پابند کیا ہے کہ نئی ہدایت پر ہر حال میں عمل کرنا ہے خواہ توکلنا میں مسافر کا جو بھی سٹیٹس موجود ہو

ریاض: سعودی محکمہ ہوا بازی نے سفری پابندی والے ممالک سے آنے والے شہریوں کے لیے نئی ہدایت جاری کی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق مملکت کے محکمہ شہری ہوا بازی کا کہنا ہے کہ پابندی والے ممالک سے آنے والے لوگوں کو 5 دن ہاؤس آئسولیشن میں رہنا ہوگا۔ سعودی محکمہ نے نئی ہدایت تمام فضائی کمپنیوں کے علاوہ نجی فضائی سروس فراہم کرنے والے اداروں کو بھی دے دی ہیں۔
وہ ممالک جہاں سے براہ راست سعودی عرب آنے پر پابندی ہے وہ اگر مملکت آئیں تو انہیں پانچ دن تک خود کو گھر میں محدود رکھنا ہوگا۔ بعد ازاں آئسولیشن کے پانچویں دن کورونا ٹیسٹ ہوگا، رپورٹ منفی آنے پر آئسولیشن ختم کردی جائے گی۔
محکمہ شہری ہوا بازی نے پابند کیا ہے کہ نئی ہدایت پر ہر حال میں عمل کرنا ہے خواہ توکلنا میں مسافر کا جو بھی سٹیٹس موجود ہو۔ سعودی حکومت نے اومیکرون کے باعث 14 ممالک سے آنے والے شہریوں پر سفری پابندی عائد کر رکھی ہے

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 21 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 17 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- ایک دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- ایک دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- ایک دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 19 گھنٹے قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 دن قبل







