Advertisement

سارو گنگولی نے کوہلی کو ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے کی وجہ بتادی

بی سی سی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں ویرات کوہلی کی شاندار شراکت داری پر ان کے مشکور ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Dec 10th 2021, 6:56 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سارو گنگولی نے کوہلی کو ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے کی وجہ بتادی

نئی دہلی : بھارتی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سارو گنگولی نے ویرات کوہلی کو ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے جانے کی وجہ بتادی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے گزشتہ دنوں دورہ جنوبی افریقا کے لیے 18 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا تھا اوراس موقع پر ٹی ٹوئنٹی ٹیم کپتان روہت شرما کو ون ڈے کا کپتان مقرر کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ویرات کوہلی سے ون ڈے کی کپتانی واپس لیے جانے سے متعلق سارو گنگولی کا کہنا تھا کہ بی سی سی آئی نے ویرات کوہلی سے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی نہ چھوڑنے کی درخواست کی تھی لیکن وہ اس پر راضی نہیں ہوئے جس کے بعد سلیکٹرز کو وائٹ بال فارمیٹ میں دو الگ الگ کپتان رکھنا مناسب نہیں لگا اور اسی بنا پر کوہلی سے ون ڈے فارمیٹ کی کپتانی واپس لی گئی۔

انہوں نے کہا کہ بورڈ نے یہ فیصلہ کیا ہےکہ ٹیسٹ فارمیٹ کی کپتانی ویرات کوہلی کے ہی پاس رہے گی جس سے ذاتی طور پر کوہلی کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

بی سی سی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں ویرات کوہلی کی شاندار شراکت داری پر ان کے مشکور ہیں۔

واضح رہےکہ ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد کپتانی سے دستبرداری اختیار کی تھی جس کے بعد روہت شرما کو یہ ذمہ داری سونپی گئی۔

Advertisement
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • ایک دن قبل
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 3 دن قبل
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 2 دن قبل
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • ایک دن قبل
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • ایک دن قبل
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت