کراچی پاکستان کا انجن ہے،کراچی خوشحال ہوتا ہے تو پاکستان خوشحال ہوتا ہے،وزیراعظم
کراچی : وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی کو خوشحال کرنے کا مطلب پاکستان کی مددکرنا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم (BRTS) منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ماڈرن سٹی جدیدٹرانسپورٹ کے بغیر نہیں چل سکتا، کراچی پاکستان کا انجن ہے،کراچی خوشحال ہوتا ہے تو پاکستان خوشحال ہوتا ہے، کراچی کو خوشحال کرنے کا مطلب پاکستان کی مددکرنا ہے، سب سے زیادہ ٹیکس کراچی سے جمع ہوتا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ماضی میں کسی نے کراچی کے ٹرانسپورٹ سسٹم پر توجہ نہیں دی، روشنیوں کے شہر کو ہم نے کھنڈر بنتے دیکھا ہے، ہر ملک میں کوئی نہ کوئی ایسا شہر ہوتاہے جوپورے ملک کی معیشت کوچلاتا ہے، کراچی کا جب تک مینجمنٹ سسٹم ٹھیک نہیں ہوگا ماڈرن شہر نہیں بنے گا، جو وعدے کیے تھے کراچی کیلئے خوشی ہے سب چل رہے ہیں ۔
عمران خان نے کہا کہ کراچی کےپانی کا مسئلہ ہے،کے فورمنصوبہ کو خوددیکھ رہا ہوں ، خوشخبری ہے کہ اگلے مہینے کے فور منصوبہ شروع ہو جائے گا،کے فورمنصوبہ 2023میں مکمل ہو جائے گا، کراچی کے غریب طبقے کو پانی نہیں ملتا۔انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوامیں سب کو صحت کارڈ مل چکا ہے، صحت کارڈسےکسی بھی اسپتال میں 10لاکھ تک کاعلاج کروا سکتے ہیں، مارچ2022تک پنجاب کے ہر شہری کے پاس ہیلتھ انشورنس ہوگی، سندھ حکومت سے کہتا ہوں کہ ہیلتھ انشورنس میں حصہ ڈالیں۔ بلدیاتی الیکشن میں ہرشہرکامیئربراہ راست منتخب ہوگا، چاہتاہوں وفاق اورصوبائی حکومتیں مل کرکام کریں۔

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- ایک دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- ایک دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- ایک دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- ایک دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- ایک دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل





