لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے ، بلیک میل کا شرمناک اسکینڈل ، سوشل میڈیا پر ہدایت دی ریپسٹ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
کوئٹہ: کوئٹہ میں خواتین سے زیادتی، انکی نازیبا ویڈیوز بنانے اور بلیک میل کرنے والے گروہ کے خلاف پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے 2 ملزم گرفتار کرلیے۔

تفصیلات کے مطا بق کوئٹہ میں خواتین سے زیادتی، انکی نازیبا ویڈیوز بنانے اور بلیک میل کرنے والے گروہ کے خلاف پولیس کا ایکشن ، دو ملزم گرفتار جبکہ تیسرے نامز د شخص کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔ ملزموں کا نیٹ ورک بلوچستان کے علاوہ دیگر صوبوں میں پھیلے ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔سوشل میڈیا پر ہدایت دی ریپسٹ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
پولیس کے مطابق اب تک ملزم ہدایت خلجی اور خلیل خلجی کے خلاف دو درخواستیں موصول ہو چکی ہیں ،، جبکہ انکے قبضے سے برآمد ہونے والے لیپ ٹاپ، موبائل فونز سے نازیبا ویڈیوز اور دیگر مواد بھی ملا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ہدایت خلجی حلقہ بارہ کا سابق کونسلر ہے، ملزمان خواتین کے اغوا اور ہیومن ٹریفکنگ میں بھی ملوث ہیں ، علمدار روڈ کی رہائشی خاتون نے ملزموں کے چنگل سے اپنی دو مغوی بیٹیوں کی بازیابی کی درخواست کی ، جنہیں افغانستان اسمگل کیا جاچکا ہے۔
سوشل میڈیا پر ہدایت دی ریپسٹ ٹاپ ٹرینڈ بن چکاہے اور عوما کی بڑی تعداد ملزموں کو جلد کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کررہی ہے۔
کوئٹہ زیادتی اسکینڈل کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی مختلف ویڈیوز کے حوالےسے ایف آئی اے سائبر کرائم بھی حرکت میں آ گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک متاثرہ خاتون کے نام سے دو مختلف لڑکیوں کی 2 ویڈیوز گردش کر رہی ہیں ، ایک ویڈیو میں متاثرہ لڑکی ایک سال سے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کی تفصیل بتا رہی ہے جبکہ دوسری ویڈیو میں مبینہ طور پر اسی نام سے لڑکی ملزم ہدایت خلجی کو بےقصور قرار دے رہی ہے ۔
اردو زبان میں ریکارڈ ویڈیو میں لڑکی ملزم ہدایت خلجی کو بےقصور ، اور اپنی لوکیشن افغانستان بتا رہی ہے، فارسی زبان میں ریکارڈ ویڈیو میں متاثرہ لڑکی ایک سال سے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کے بارے میں بتا رہی ہے، دوسری ویڈیو میں متاثرہ لڑکی ہزارہ برادری کے سیاستدان اور علماء کرام سے مدد کی اپیل کررہی ہے، ایف آئی اے سائبر کرائم دونوں ویڈیوز کے حوالے سے تحقیقات کررہی ہے۔

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- ایک دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- ایک دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 دن قبل





