Advertisement
تجارت

جی ڈی پی تاریخ کی دوسری بلند ترین سطح 315 ارب ڈالر پر پہنچ گئی

گزشتہ کی نسبت رواں سال ایکسپورٹ مصنوعات میں 27 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 سال قبل پر دسمبر 11 2021، 4:10 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
جی ڈی پی تاریخ کی دوسری بلند ترین سطح 315 ارب ڈالر پر پہنچ گئی

اسلام آباد:  پارلیمانی سیکرٹری برائے کامرس عالیہ حمزہ کا کہنا ہے کہ جی ڈی پی تاریخ کی دوسری بلند ترین سطح 315 ارب ڈالر پر پہنچ چکی ہے۔

حکومت نےپاکستان کی معاشی صورتحال  پر  اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ پارلیمانی سیکریٹری برائے کامرس عالیہ حمزہ نے معاشی اعشاریوں کی تفصیلات جاری کیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ن لیگ اپنے دور میں 284 ارب ڈالر جی ڈی پی چھوڑ کر گئی۔ جی ڈی پی تاریخ کی دوسری بلند ترین سطح 315 ارب ڈالر پر پہنچ چکی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی بہترین پالیسوں سے ملکی معیشت میں بہتری آئی۔ وزیراعظم عمران خان نے پہلے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ معیشت، صنعت اور زراعت کا بنیادی ڈھانچہ بن چکا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ترسیلات زر میں 12 فیصد اضافہ ہوا۔  رواں مالی سال ترسیلات زر کا حجم  10.55 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔زر مبادلہ کے ذخائر میں 13 فیصد اضافہ دیکھا  گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ کی نسبت رواں سال ایکسپورٹ مصنوعات میں 27 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایکسپورٹ گڈز 12.35 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں ہیں۔

رواں سال ٹیکسٹائل ایکسپورٹ میں 30 فیصد اضافہ ہوا۔ رواں سال ٹیکسٹائل ایکسپورٹس 7.84 ارب ڈالر ہوئیں۔ آئی ٹی ایکسپورٹس میں 39 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا۔ جولائی تا اکتوبر2022 میں آئی ٹی ایکسپورٹس 830 ملین ڈالر رہیں۔ جولائی تا نومبر2022 میں 2314 ارب روپے کا ریونیو اکٹھا ہوا۔

پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں 71 فیصد اضافہ ہوا۔ ٹریکٹرز کی سیلز میں 14 فیصد اضافہ ہوا۔ ڈومیسٹک سیمنٹ کی سیلز میں ایک فیصد اضافہ ہوا۔ گزشتہ سال کی نسبت رواں سال فرٹیلائزر یوریا کی سیلز 10 فیصد بڑھیں۔

گزشتہ سال کی نسبت رواں سال پیٹرولیم سیلز میں 22 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔گزشتہ سال کی نسبت رواں سال کاٹن کی سیلز میں 54 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔لارج ا سکیل مینو فیکچرنگ انڈیکس میں 5 فیصد اضافہ ہوا

Advertisement
پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج

  • 12 دن قبل
پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق

  • 13 دن قبل
وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ

  • 11 دن قبل
پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا

  • 11 دن قبل
نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی

  • 12 دن قبل
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

  • 14 دن قبل
راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد

  • 11 دن قبل
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا

پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا

  • 12 دن قبل
پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا

  • 12 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی

  • 11 دن قبل
ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں

  • 12 دن قبل
پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر

  • 13 دن قبل
رجحانات
Advertisement