Advertisement

اومی کرون : کورونا ویکسین کی تیسری کے بعد چوتھی ڈوز بھی لگوانی پڑے گی 

نیویارک : امریکی دواساز کمپنی فائزر  کے سی ای او نے  کورونا کے نئے ویرینٹ  اومی کرون سے نمٹنے کیلئے  ویکسین کی  تیسری ڈوز کے بعد چوتھی ڈوز کے استعمال کا  عندیہ دے دیا ۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Dec 11th 2021, 4:20 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اومی کرون   : کورونا ویکسین کی تیسری کے بعد چوتھی ڈوز بھی لگوانی پڑے گی 

تفصیلات کے مطابق کورونا کی نئی قسم اومی کرون اب تک 38 سے زائد ممالک میں پھیل چکی ہے  اور اس سے بچاؤکیلئے حفاظتی اقدامات بھی کیے جارہے ہیں ۔

اس حوالے سے فائزر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر البرٹ بورلاکا کہنا ہے کہ یہ بات تیسری ڈوز سے بھی آگے جا سکتی ہے اور ممکن ہے کہ  کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون سے نمٹنے کے لیے ویکسین کی چوتھی ڈوز بھی لگوانی پڑے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کی نئی قسم میں بہت زیادہ تبدیلیاں ہو چکی ہیں۔ اسکے کے مقابلے میں ویکیسن کی افادیت کم ہو گئی ہے ویکیسن کی 2 ڈوز تو اب بالکل بھی کافی نہیں ۔ کورونا ویکسین کی تیسری ڈوز لگوانے کے ایک سال کے اندر اندر چوتھی ڈوز کی ضرورت پڑ سکتی ہے

فائزر کے سی اواو نے تجویز دی ہے کہ معمر، کمزور قوت مدافعت والے افراد کوایک سال کے اندر ویکسین کے دو بوسٹرز لگوانے کی ضرورت ہو گی کیونکہ ان کے لیے کورونا کی کسی بھی قسم سے متاثر ہونے کا خطرہ زیادہ ہے۔

 اس سے قبل  بھی ڈاکٹر البرٹ معمر افراد کے لیے سال میں ایک بوسٹر شاٹ لگانے کی تجویز دے چکے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ ویکسین کی تین خوراکیں کورونا کی نئی قسم کے خلاف بہترین اور مکمل تحفظ تو دے سکتی ہیں لیکن یہ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ اثر کتنی جلدی ختم ہو جائے گا ۔ یہی وجہ ہے کہ  تیسری خوراک لگوانے کے بعد ایک سال کے اندر چوتھی ڈوز کی ضرورت ہو سکتی ہے۔

خیال رہے کی دیگر دوا ساز کمپنیوں نے بھی کورونا  کی نئی قسم سے بچنے کے لیے وقتی طور پر ویکسین کے بوسٹر شاٹس لگانے کی تجویز دی ہے لیکن ابھی اومی کرون پر تحقیقات  ابھی جاری ہیں، یہ  ممکن ہے کہ نئے ویرینٹ سے نمٹنے کے لیے ایک نئی ویکسین بھی بنانی پڑے۔

واضح رہے کہ دوا ساز کمپنیوں کی تجویز کے بعد پاکستان ، برطانیہ سمیت کئی ممالک میں  سلسلہ وار شہریوں کو بوسٹر شاٹ لگانے کا آغا ز کردیا گیا ہے ۔

Advertisement
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 2 دن قبل
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 دن قبل
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 2 دن قبل
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 3 دن قبل
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 2 دن قبل
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 4 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 3 دن قبل
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 2 دن قبل
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 2 دن قبل
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 3 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 2 دن قبل
Advertisement