اپوزیشن کے احتجاج اور ہنگامہ آرائی کے باوجود سندھ بلدیاتی ترمیمی بل منظور
کراچی: اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی اور شور شرابہ میں حکومت نے سندھ اسمبلی سے بلدیاتی ترمیمی بل منظورکرالیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے رولنگ میں بلدیاتی بل متفقہ طورپرمنظورہونے کا اعلان کیا۔
بلدیاتی ترمیمی بل کی مراحلہ وار منظوری کے دوران اپوزیشن جماعتوں نے سپیکرکے ڈائس کے سامنے احتجاج کیا،ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں اوربل نامظورکے نعرے لگائے۔
ترمیمی بل کی شقوں کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے 6 ڈویژنل ہیڈکوارٹرزمیں ٹاؤن بنائے جائیں گے ٹاؤنز اورمیونسپل کمیٹیز کے چئیرمینز کا انتخاب شو آف ہینڈ کے ذریعے ہوگا،بلدیاتی کونسلز کے چیئرمینز کا الیکشن سیکرٹ بیلٹ سے کرانےکی شق واپس لےلی گئی۔
بلدیاتی ترمیمی بل میں بلدیاتی کونسلز کو9 صوبائی محکموں کے امورمیں اختیاردے دیا گیا۔سندھ پولیس کےامور میں منتخب بلدیاتی کونسلز کو شامل کیاجائےگا۔
بل کے مطابق ایس ایس پی متعلقہ بلدیاتی چئیرمین سے رابطے کا پابند ہوگا۔ پولیس کے امور اورامن وامان سے متعلق پولیس افسران رپورٹ بلدیاتی کونسل کودیں گے،پراسیکیوشن، پولیس ایڈمنسٹریشن اور کرمنل کیسز میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیار نہیں ہوگا۔
وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے ایک بار پھر لسانیت شروع کر دی ہے، یہ قبضے قبضے کے نعرے لگا رہے ہیں، کیا ہم منتخب ہو کر نہیں آئے اسمبلی میں؟ پیپلز پارٹی سب سے زیادہ ووٹ لے کر اسمبلی میں آئی ہے، جبکہ لسانیت کرنے والا لندن بیٹھا ہے، یہ لوگ ان کی سوچ ذہنوں سے نکال نہیں سکے۔

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 14 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 9 گھنٹے قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل







