ایشیاء کی2021کی 50 مشہور شخصیات کی فہرست جاری، جس میں کئی پاکستانی بھی شامل ہیں۔


تفصیلات کے مطابق فہرست کی 10 مشہور شخصیات میں پاکستانی اداکارہ سجل علی کا نمبر 7 واں ہے۔
پاکستان شوبز انڈسٹری سے اس فہرست میں سجل علی، یمنٰی زیدی، حدیقہ کیانی، بلال عباس، عاطف اسلم اور دیگر کے نام شامل ہیں۔
اس فہرست کو ترتیب دینے والے صحافی اسجد نذیر کا سجل علی کے بارے میں کہنا ہے کہ سجل نئی نسل کے لیے مثال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سجل پاکستانی اداکاراؤں کے لیے نئے راستے بنارہی ہیں اور دیگر ان کے نقش قدم پر چل رہی ہیں۔
اس کے علاوہ گلوکار عاطف اسلم فہرست میں 25 ویں، گلوکارہ حدیقہ کیانی 30ویں، اداکارہ یمنٰی زیدی 35 ویں جبکہ اداکار بلال عباس کا فہرست میں39 واں نمبر ہے۔
خیال رہے کہ اس فہرست میں اُن مشہور شخصیات کے نام شامل کیے گئے ہیں جنہوں نے نہ صرف لوگوں کو متاثر کیا بلکہ اپنے مداحوں کے لیے دیرپا مثبت تاثرات قائم کیے۔
دوسری جانب اس فہرست میں میوزک انڈسٹری، ٹیلی ویژن، ادب اور سوشل میڈیا کے علاوہ بالی ووڈ، ہالی ووڈ اور پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات کے نام بھی شامل ہے۔

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 4 دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- ایک دن قبل

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی سے متعلق قرارداد اور صدارتی فرمان قومی اسمبلی میں پیش
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 دن قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 17 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 19 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- ایک دن قبل





