جی این این سوشل

دنیا

کورونا وائرس:برطانیہ میں اموات کی مجموعی تعداد 1لاکھ سے تجاوز کرگئی

لندن:برطانیہ میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 1لاکھ سے تجاوز کرگئی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کورونا وائرس:برطانیہ میں اموات کی مجموعی تعداد 1لاکھ سے تجاوز کرگئی
کورونا وائرس:برطانیہ میں اموات کی مجموعی تعداد 1لاکھ سے تجاوز کرگئی

غیرملکی خبر ایجنسی کےمطابق برطانیہ سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مہلک وار جاری ہیں اور  دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 10 کروڑ5 لاکھ 85 ہزار 463 ہو گئی ہے جبکہ 21 لاکھ 58 ہزار 609 افراد وائرس سے چل بسے تاہم دنیا بھر میں 7 کروڑ25 لاکھ 14 ہزار 205 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کی فہرست میں برطانیہ کا پانچواں نمبر ہے اور برطانیہ میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 36 لاکھ89 ہزار746 ہے جبکہ برطانیہ میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 1لاکھ سے بھی تجاوز کرگئی۔تاہم برطانیہ میں 16 لاکھ 48 ہزار 218 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

کھیل

ناقص کارگردگی پربابر اعظم تماشائیوں کی جانب سے شدید تنقید کی زد میں

’ بابر تمہاری ٹی ٹوئنٹی میں جگہ نہیں بنتی،تم واپس چلے جاو، شائقین

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ناقص کارگردگی پربابر اعظم  تماشائیوں کی جانب سے شدید تنقید کی زد میں

ناقص کارگردگی کی وجہ سے بابر اعظم پر تماشائیوں کی جانب سے سخت تنقید کی جا رہی ہے۔

سڈنی میں کھیلے جانے والے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں باؤنڈری کے پاس کھڑے بابر اعظم  تماشائیوں نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا،واقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

تاہم اس دوران بابر اعظم نے کسی بھی تماشائی کو کوئی  جواب نہ دیا اور فیلڈنگ پر دھیان دیتے رہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں تماشائی بابر اعظم کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے پنجابی زبان میں  جملہ کہہ رہے تھے جس کا مطلب کچھ یوں بنتا    ہے’ بابر تمہاری ٹی ٹوئنٹی میں جگہ نہیں بنتی،تم واپس چلے جاو۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ٹی 20 سیریز کے ابتدائی دومیچوں میں بابراعظم نے محض 6 رنز بناسکے جبکہ اس دوران انہوں نے ایک کیچ بھی ڈراپ کیا ہے۔

گزشتہ روز سڈنی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی 20 میچ میں کینگروز نے پاکستان کو 13 رنز سے ہر کر تین میچوں کی سیریزمیں 2-0 کی برتری حاصل کر لی ہے جبکہ سیریز کا آخری میچ کل کھیلا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

حارث رؤف نے  ٹی 20 انٹرنیشنل میں  اہم اعزاز اپنے نام کر لیا

حارث رآف پاکستان کی جانب سے ٹی 20 میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باولر بن گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حارث رؤف نے  ٹی 20 انٹرنیشنل میں  اہم اعزاز اپنے نام کر لیا

قومی فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے  ٹی 20 انٹرنیشنل میں  اہم اعزاز اپنے نام کر لیا۔

قومی فاسٹ باؤلر حارث رؤف پاکستان کی جانب سے ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی بن  گئے، انہوں نے 72  ٹی 20  میچوں میں 107 وکٹیں حاصل کیں۔

کل سڈنی میں کھیلے گئے  تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 13 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔

 سڈنی میں کھیلے جانے دوسرے میچ میں حارث رؤف نے 4 وکٹیں حاصل کر کے یہ اعزاز اپنے نام کیا ۔

حارث رؤف نے 72  ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 107 وکٹیں لی ہیں، جو کہ مشترکہ طور پر  پاکستانی بولر کے اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ شکار ہیں،جبکہ قومی اسپنر شاداب خان بھی 96 اننگز میں 107 وکٹیں لے چکے ہیں۔

اس کے علاوہ حارث رؤف نے  کینگروز کے خلاف دوسرے میچ میں 4 اوورز میں 22 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں جو کہ آسٹریلوی سرزمین پر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں کسی بھی غیر ملکی بولر  کے بہترین اعدادوشمار ہیں۔

اس سے قبل یہ اعزاز سری لنکا کے باؤلر نوان کلاسیکرا کے پاس تھا جنہوں نے  2017 میں آسٹریلیا میں 31 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

فیصل آباد: مبینہ پولیس مقابلے میں ساتھیوں کی فائرنگ سےزیر حراست 4 ملزمان ہلاک

ہلاک ہونے والے ملزمان نے  ڈیڑھ ماہ قبل نشاط آباد میں ڈکیتی کے دوران  ایک خاتون سے اجتماعی  زیادتی کی تھی،پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فیصل آباد: مبینہ پولیس مقابلے میں ساتھیوں کی فائرنگ سےزیر حراست 4 ملزمان ہلاک

فیصل آباد تھانہ نشاط آباد کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں فائرنگ کے دوران زیر حراست چار ملزمان ہلاک ہوگئے۔

پولیس ذرائع  کے مطابق ملزمان کو برآمدگی کے لیے لےجایا جا رہا تھا راستے میں  غلام محمد آباد سیم پل کے قریب ان کے ساتھیوں نے حملہ کردیا جس دوران مقابلہ ہوا، جس کے  دوران چاروں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔  

مقابلے  میں ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت اسلام، زاہد، قاسم اور نوید کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے لاشیں قبضہ میں لیکر ہسپتال منتقل کردیں جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش بھی شروع کردی گئی

پولیس ذرائع  کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزمان نے  ڈیڑھ ماہ قبل نشاط آباد میں ڈکیتی کے دوران  ایک خاتون سے اجتماعی  زیادتی کی تھی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll