لاہور: پنجاب کی ڈسٹرکٹ کونسلز میں ڈپٹی کمشنرز بطور ایڈمنسٹریٹر کام کریں گے۔


تفصیلات کے مطابق بلدیاتی اداروں میں ایڈمنسٹریٹر تعینات کردیے گئے، میٹرو پولیٹن کارپوریشنز میں ڈی سی ایڈمنسٹریٹر تعنیات ، پنجاب کی ڈسٹرکٹ کونسلز میں ڈپٹی کمشنرز بطور ایڈمنسٹریٹر کام کریں گے۔ تمام میونسپل کارپوریشنز میں ایڈیشنل کمشنرز کو ایڈمنسٹریٹر لگا دیا گیا، تمام یونین کوںسلز میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو ایڈمنسٹریٹر تعنیات کر دیا گیا۔
گزشتہ سال 28 دسمبر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی حلقہ بندیوں کے لیے شیڈول جاری کردیا گیا تھا، الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق ویلج کونسل اور نیبرہیڈ کونسل کی حلقہ بندیاں فوری شروع کردی گئی ہیں۔ حلقہ بندیوں کا کام 22 مارچ تک مکمل کرلیا جائےگا۔
خیال رہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سنہ2016 میں ہوئے تھے اور ان اداروں کی پانچ سال کی مدت اس سال دسمبر میں پوری ہونی تھی ، 31 دسمبر 2021 پنجاب کے 58 ہزار بلدیاتی نمائندوں کی مدت ختم ہو گئی۔
واضح رہے کہ سنہ 2018 کے عام انتخابات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو ختم کردیا تھا اور یہ کہا گیا تھا کہ چھ ماہ کے بعد قانون سازی کر کے نئے انتخابات کروائے جائیں گے اور پھر ایک آرڈیننس کے تحت اس مدت میں مزید سوا سال کی توسیع کردی گئی تھی۔

اگر وادی تیراہ کو خالی کرنے کا نوٹیفکیشن واپس نہ لیا تو پختون قوم کا جرگہ بلاؤں گا، سہیل آفریدی
- a day ago

ٹرمپ کا منی سوٹا کے گورنر اور میئر پرلوگوںکو بغاوت کے لیے بھڑکانے کا الزام
- 2 days ago
وفاقی وزیر داخلہ نے جدید ترین مانیٹرنگ نظام ”شکرا“ کا افتتاح کر دیا
- 7 hours ago

پاکستانی طالبہ نے ہاؤسٹن میں COPERNICUS VII میں فزکس اور ایسٹرونومی مقابلے میں سلور میڈل جیت لیا
- 7 hours ago

پاکستان نے اپنی دانشمندانہ اور اسٹریٹجک سفارتکاری کے ذریعے امریکا کے ساتھ تعلقات کو نئی سمت دی، عالمی جریدہ
- 2 days ago

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 10.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
- 11 hours ago

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- 9 hours ago
ایران کسی بھی فوجی جارحیت کا منہ توڑجواب دےگا: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
- 10 hours ago
وزیراعظم شہباز شریف کا جیم اسٹون انڈسٹری کے فروغ اور برآمدات بڑھانے پر زور
- 11 hours ago

خیبرپختوانخوامیں آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام ونٹر انٹرنشپ پروگرام جاری
- 2 days ago

پنجگور: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں 3 خارجی دہشتگرد جہنم واصل
- 2 days ago

ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سےحکومت جو بھی فیصلہ کریگی،من و عن عمل کریں گے،محسن نقوی
- 2 days ago









