لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان محمد حفیظ نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کااعلان کر دیا ۔


جی این این کے مطابق سابق ٹیسٹ کپتان محمد حفیظ نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا باضابطہ اعلان کردیا۔
آل راؤنڈر محمد حفیظ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپنے کیریئر سے خوش اور مطمئن ہوں، جب تک فٹ ہوں اور پرفارم کرتا رہا تو لیگ کرکٹ کھیلتا رہوں گا ۔
انہوں نے کہا کہ میری خواہش تھی کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ وننگ ٹیم کا حصہ ہوتا، محنت اور کوشش کی لیکن ایسا ممکن نہ ہو سکا۔
محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں اور بورڈ کے درمیان کمیونیکیشن رہنی چاہیے گیپ کم ہونا چاہیے ، میں نے پی سی بی کے ساتھ کبھی ناراضگی کا اظہار نہیں کیا، میرا ہمیشہ یہ موقف رہا کہ فکسرز کو موقع نہیں ملنا چاہیے۔
سابق ٹیسٹ کپتان ون ڈے اور ٹی 20سے بھی ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں ، جبکہ ٹیسٹ کرکٹ سے وہ 2018ء میں ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔
18 سال کے کرکٹ کیرئیر میں محمد حفیظ نے پاکستان کے لیے 55 ٹیسٹ 218 ون ڈے اور 119 ٹی 20 میچز کھیلے ہیں، جبکہ وہ تینوں فارمیٹس میں قومی ٹیم کی قیادت کی ذمہ داریاں بھی انجام دے چکے ہیں ۔
قومی کرکٹر محمد حفیظ نے 392 بین الاقوامی میچز میں 12 ہزار 789 رنز بنائے ہیں جبکہ ان کی وکٹوں کی تعداد 253 ہے۔
علاوہ ازیں محمد حفیظ پاکستان کے لئے 3 آئی سی سی ورلڈ کپ اور 6 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیل چکے ہیں ۔

متنازعہ ٹویٹ کیس :پولیس نے وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی گرفتار کر لیا
- 10 گھنٹے قبل

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، سانحہ گل پلازہ پر متفقہ قرارداد سمیت متعدد اہم بلز منظور،اپوزیشن کا شورشرابہ
- 7 گھنٹے قبل

پاک فوج کی برف باری کے دوران کالام، مہمند اور تیراہ میں پھنسے شہریوں اور سیاحوں کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان کا شام کی وحدت، خود مختاری اور علاقائی سالمیت برقرار رکھنے کا مطالبہ
- 10 گھنٹے قبل

چترال: گھر پر برفانی تودہ گرنے سےایک خاندان کے 9 افراد جاں بحق، ایک بچہ زخمی
- 7 گھنٹے قبل

اہم پی ٹی آئی رہنما کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

محسن نقوی سے صومالی وزیر داخلہ کی ملاقات، دہشت گردی ،انتہا پسندی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق
- 9 گھنٹے قبل

مری میں برفباری ، اب تک ڈیڑھ فٹ برف ریکارڈ،محکمہ موسمیات کی مزید بارشوں کی پیشگوئی
- 10 گھنٹے قبل

گوگل نےپرسنلائزڈ انٹیلی جنس فیچر کو گوگل سرچ کے آئی موڈ کا حصہ بنا دیا
- 10 گھنٹے قبل

مراد علی شاہ کاہر دکان دار کو پہلے مرحلے میں پانچ لاکھ روپے دینے اورپلازہ کی تعمیر کا اعلان
- 8 گھنٹے قبل

تیراہ میں آپریشن صوبائی حکومت کی مشاورت سے ہورہا ہے، اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ
- 4 گھنٹے قبل

بسنت کو محفوظ بنانے کے لیےپنجاب حکومت کا مانیٹرینگ سمیت ہر لحاظ سے جامع پلان تیار
- 7 گھنٹے قبل










.jpg&w=3840&q=75)
