لاہور : صوبائی دارالحکومت لاہور میں کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کورون کے مزید 33 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ لاہور میں اومی کرون کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ، لاہور میں اومیکرون کی کیسز کی تعداد 110 تک پہنچ گئی ہے ۔
زرائع محکمہ صحت کے مطابق پنجاب بھر میں اومیکرون کے کیسز کی تعداد 117 ہوگئی ہے ۔اس حوالے سے وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کاکہناہے کہ لاہور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی بڑھتی شرح پریشان کن ہے۔
دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اومی کرون کیسز میں تشویش ناک اضافہ ہورہا ہے جہاں اب تک 84 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔
30سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے ویکسین بوسٹر کا آغاز
ملک بھر میں کورونا ویکسین کے بوسٹر ڈوزلگانے کا آغاز آج سے ہورہا ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق 30 سال سے زائد عمر کے افرادآج سے کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگواسکیں گے۔
این سی او سی کے مطابق بوسٹر ڈوز ان لوگوں کو لگائی جائے گی جنہوں نے ویکسین کی آخری خوراک 6 ماہ پہلے لگوائی ہوگی۔اومی کرون کے خدشے کے پیش نظر شہری کورونا ایس او پیز پر عمل کریں، ویکسین لگوائیں اور بوسٹر کے اہل افراد بوسٹر لگوائیں۔
اس سے قبل این سی او سی نے اومی کرون سے بچاؤ کے لیے بوسٹر ویکسین کی گائیڈ لائنز جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ غیر ویکسین شدہ افراد کو ویکسین لگانا ترجیح ہے۔ ہیلتھ کیئر ورکرز 30 سال سے زائد عمر، قوتِ مدافعت کی کمی کا شکار انسداد کورونا ویکسین کا بوسٹر لگایا جائے گا۔
این سی اوسی کے مطابق کورونا سے صحتیاب ہونے والے 28 دن بعد بوسٹر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔
ملک میں کورونا یومیہ کیسز میں اضافہ
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران 2 افراد انتقال کرگئے جبکہ اکتوبر 2021 کے بعد آج 700 سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح1.55 فیصدر رہی ۔

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 2 دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 21 گھنٹے قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 3 دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 21 گھنٹے قبل

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 2 دن قبل

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 19 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 2 دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 20 گھنٹے قبل

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 2 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 14 گھنٹے قبل








