اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور پرویزرشید کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی ، جس میں سینئرصحافی حسن نثار اور ارشاد بھٹی پرالزامات لگا ئے گئے اور سینئر تجزیہ کاروں سے متعلق نازیبات کلمات کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہوگئی ، مریم نواز مبینہ آڈیو میں سابق وزیر اطلاعات پرویزرشید سے گفتگوکررہی ہیں۔
مبینہ آڈیو میں سینئر صحافی حسن نثار اور ارشاد بھٹی پر الزامات لگا ئے گئے جبکہ آڈیو میں سینئر تجزیہ کاروں سے متعلق نازیبات کلمات بھی سنے جا سکتے ہیں۔
مبینہ آڈیومیں مریم نواز پرویز رشید کو ہدایات دینے پر بات کررہی ہے ، پرویز رشید کہہ رہے ہیں کہ اسکورکارڈمیں حسن نثارصاحب آپ کوپتا ہے ہم کو گالیاں دیتے ہیں، ارشاد بھٹی ایڈ کر لیا ہے وہ بھی آپکو معلوم ہے گھٹیا گفتگوکرتاہے۔
پرویز رشید کا کہنا تھا کہ مظہرعباس کی گفتگو ہمارےخلاف ہوتی ،طنز بھی ہوتا ہےمذاق بھی ، باقی کوئی بندہ وہاں نہیں جس کوہمارااسپوک پرسن کہا جاسکے، بابر ستار ہے وہ آزادانہ رائے رکھتاہے، بابر ستار بھی عام طور پر ہمارےبہت حق میں نہیں ہے۔
مريم نواز کی ايک اور مبينہ آڈيو لیک، صحافیوں سے متعلق نا زیبا الفاظ کا استعمال#SamaaTV #pakistan #MaryamNawaz pic.twitter.com/Oza3UbD4Bc
— Shehroz Azhar (@shehrozazhar1) January 4, 2022
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ حفیظ اللہ نیازی ہمارانقطہ نظر نہیں دیتا ، جس طرح یہ گالیاں دیتے ہیں یہی سلوک وہ عمران خان سےکرتاہے،حفیظ اللہ نیازی کو ہٹا دیا، اس کا کالم بھی بندکردیاگیا ہے، یہ بڑی زیادتی اور ناانصافی ہے۔
مبینہ آڈیو میں مریم نواز نے کہا انکل میں پوچھوں گی ناں کہ پہلے بتاؤہٹا یا کیوں ہے؟ جس پر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ درخواست ہےاس سے بھی بات کریں اورمیرشکیل سےبھی کریں۔
مریم نواز نے ن لیگی رہنما سے مکالمے میں کہا کہ پہلے میں اس سے اندر کی خبر توپوچھوں تو پرویزرشید کا کہنا تھا کہ اتنا بیلنس پروگرام ہوگا عمران خان کےاوپر جو چیک تھاختم کردیا۔
مبینہ آڈیو میں مریم نواز کی جانب سے دوصحافیوں کو باسکٹس دینے کی بھی ہدایت کی گئی اور کہا گیا ابو آذربائیجان سےدوباسکٹس لائےہیں ، ایک نصرت جاوید اور ایک رانا جواد کو دینی ہیں۔

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دو مختلف کارروائیو ں میں 10خوارج کو ہلاک کردیا
- 4 دن قبل
ہنگو: فورسز کے آپریشن میں 7 خارجی دہشتگرد ہلاک، کیپٹن شہید
- 3 دن قبل

تاریخی اسٹیج ڈرامہ 'جنم جنم کی میلی چادر' نئے انداز میں پیش
- 4 دن قبل
پاک–سعودیہ–ترکیہ دفاعی معاہدہ امتِ مسلمہ کی وحدت و مشترکہ سلامتی کو مضبوط کرے گا: اشرفی
- 3 دن قبل
ایک ملک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور کیا جائیگا، سعودیہ، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدہ ہوگیا
- 4 دن قبل

غازی آباد تھانے میں مبینہ زیادتی کیس، تفتیش میں اہم انکشافات
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں ملوث ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا
- 3 دن قبل
ماسٹرز ہاکی ورلڈکپ: پاکستان ویٹرنز ٹیم پہلا میچ ہار گئی
- 3 دن قبل

نیپرا نے ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کردی
- 4 دن قبل
’میرے ڈھولے دا دنیا‘ میوزک ویڈیو ریلیز
- 3 دن قبل
اسکول میں فائرنگ سے ٹیچر سمیت 6 افراد ہلاک، حملہ آور نے خودکشی کرلی
- 4 دن قبل

پاکیتان میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 4 دن قبل



