پراجیکٹ سے پہلے ماہرین نے سن شیلڈ پر تحفظات کا اظہار کیا تھا کیونکہ اس میں کئی موٹرز نصب ہیں، تاہم کامیابی سے کھل جانے کے بعد سائنسدانوں کو ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔


ناسا کی نئی دوربین جیمز ویب خلا کا جائزہ لینے کو تیار، سورج کی شعاعوں سے بچنے کے لیے دنیا کی سب سے بڑی خلائی دوربین کی سن شیلڈ کھول دی گئی۔
ناسا کے مطابق پانچ تہوں والی پتنگ نما “سن شیلڈ” دوربین کو سورج کی سخت شعاعوں سے محفوظ بنائے گی، شیلڈ کا سائز ایک ٹینس کورٹ جتنا ہے۔ جیمز ویب ٹیلی سکوپ کائنات میں سب سے دور چیزوں کے سگنلز کا پتا لگا سکے گی۔
پراجیکٹ سے پہلے ماہرین نے سن شیلڈ پر تحفظات کا اظہار کیا تھا کیونکہ اس میں کئی موٹرز نصب ہیں، تاہم کامیابی سے کھل جانے کے بعد سائنسدانوں کو ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
ٹیلی سکوپ اب کائنات کی کہکہشاؤں کے راز اور خلا میں چمکتے ستاروں کی تصاویر حاصل کرنے کے اگلے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ جس میں دوربین کے آئینوں کو کھولا جائے گا، دوربین میں نصب سب سے بڑا آئینہ چھ اعشاریہ پانچ میٹر چوڑا ہے۔
Shields up! @NASAWebb has completed the tensioning of its tennis-court-size sunshield.
— NASA (@NASA) January 4, 2022
This five-layered shade will protect the telescope from the heat of the Sun, Earth and Moon, helping it #UnfoldTheUniverse in infrared light. Details & next steps: https://t.co/m9eFc0ysib pic.twitter.com/qF1UQV3cIY
ناسا کا دعوی ہے کہ یہ دوربین ماضی کی پرانی کہکشاؤں کو بھی دیکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، دوربین کا مرکزی آئینہ 18 آئینوں کو آپس میں جوڑ کر بنایا گیا ہے، ساڑھے چھ میٹر قطر والے آئینے کے علاوہ دوربین میں حساس ترین کیمرے نصب ہیں۔
یاد رہے تقریباً 9 ارب ڈالر لاگت سے بننے والی دوربین زمین سے پندرہ لاکھ کلومیٹر کی دوری پر سورج کے گرد چکر لگائے گی۔
سائنسدانوں کو امید ہے کہ جیمز ویب ٹیلی سکوپ خلا میں ان ستاروں کو ڈھونڈ پائے گی جو ساڑھے 13 ارب سال پہلے کائنات میں سب سے پہلے روشن ہوئے۔
ناسا کے ماہر کا کہنا ہے کہ اس ٹیلی سکوپ کو مکمل طور پر آپریشنل ہونے اور اس کی مدد سے پہلی تصاویر دیکھنے میں چھ ماہ لگ سکتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ 2022 کے موسم گرما میں ہی ہم پہلی تصاویر حاصل کر سکیں گے۔
جیمز ویب ٹیلی سکوپ ہبل ٹیلی سکوپ کی جگہ لے گی جسے 1990 میں ناسا نے خلا میں بھیجا تھا۔ یہ تاریخ میں پہلا موقع تھا کہ ایک ٹیلی سکوپ کو خلا میں بھیجا گیا تھا۔

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 11 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 10 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 8 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 13 گھنٹے قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 14 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 دن قبل






