جی این این سوشل

کھیل

شین وارن ’سستی شہرت‘ کیلئےتنازع بنانےکی کوشش کرتےہیں، سابق کرکٹرسلیم ملک 

لاہور: سابق پاکستانی کپتان سلیم ملک کا کہنا ہے کہ شین وارن سستی شہرت کیلئےتنازع بنانےکی کوشش کرتےہیں،  میں25سال کے کیس لڑ رہاہوں،یہ کیس بھی لڑ لوں گا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شین وارن ’سستی شہرت‘ کیلئےتنازع بنانےکی کوشش کرتےہیں، سابق کرکٹرسلیم ملک 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم ملک کا کہنا ہے کہ  شین وارن نے22سال پہلےشاید یہ الزام لگایاتھا، یہ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کی غلطی ہے  اس کو جرمانہ کرکے چھوڑدیا،  شین وارن سستی شہرت کیلئےتنازع بنانےکی کوشش کرتےہیں،  میں25سال کے کیس لڑ رہاہوں،یہ کیس بھی لڑ لوں گا۔

سابق آسٹریلوی بولرشین وارن نے سلیم ملک پر میچ فکسنگ کے الزامات لگائے ہیں ، انہوں نے کہا کہ  سلیم ملک نے 1994 ٹیسٹ میں 2 لاکھ 76 ہزار ڈالر دینے کی پیشکش کی،  شین وارن نے مزید کہا کہ  پیشکش 1994 کے دورہ پاکستان میں کی گئی ،  مجھے خراب بولنگ کے لیے کہا گیا، میں نے پیشکش مسترد کردی گئی ۔ سلیم ملک کی شین وارن کےالزامات کی تردید کی اور  کہاشین وارن کےخلاف یہ کیس  پہلے ہی جیت چکاہوں۔

علاقائی

نگراں حکومت کی غلطیوں کی سزا کسانوں کو مل رہی ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد

یہ کونسی جمہوریت ہے جہاں احتجاج کی اجازت نہیں ہے، رہنما پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نگراں حکومت کی غلطیوں کی سزا کسانوں کو مل رہی ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد

رہنما پی ٹی آئی اور سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کاکہنا ہے کہ نگراں حکومت کی غلطیوں کی سزا کسانوں کو مل رہی ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ گندم بحران کے معاملے کی انکوائری ہونی چاہیے تاکہ معلوم ہو کہ غلطی کس کی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ کسان آج آدھی قیمت پر گندم فروخت کرنے پر مجبور ہے۔ کسان کی حالت زار کی مذمت کرتے ہیں۔ یہ کونسی جمہوریت ہے جہاں احتجاج کی اجازت نہیں ہے۔

ڈاکٹریاسمین راشد کاکہنا تھا کہ اپنے حق کیلئے احتجاج کرنے والے کسانوں پرپولیس کی جانب سے ظلم ڈھایا جا رہا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آفیشل گانا ریلیز کردیا

ورلڈ کپ کے آفیشل گانے ”آؤٹ آف دس ورلڈ“ میں کیربین سپرا سٹار کیز ڈیفلتھرز اور شان پال نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ  کا آفیشل گانا ریلیز کردیا

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا آفیشل گانا ریلیز کردیا۔

ورلڈ کپ کے آفیشل گانے ”آؤٹ آف دس ورلڈ“ میں کیربین سپرا سٹار کیز ڈیفلتھرز اور شان پال نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانے میں اسٹار ایتھلیٹ یوسین بولٹ، سابق کیربین بلے باز کرس گیل، علی خان، شیونارائن چندرپال اور دیگر لوکل کیربین کرکٹ اسٹار بھی موجود ہیں۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز یکم جون سے ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہوگا جبکہ روایتی حریف پاک بھارت ٹیمیں 9 جون کو مدمقابل آئیں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

بلوچستان : دھماکے کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق ، 18زخمی

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان :  دھماکے کے نتیجے میں  1 شخص جاں بحق  ،  18زخمی

دکی: دکی میں بارودی سرنگ کے 2 دھماکوں کے نتیجے  میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 18 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پہلا دھماکا اس وقت ہوا جب بلوچستان کے ضلع دکی میں تھائی کیدر ندی میں کوئلے کا ٹرک پہلے سے رکھی کان سے ٹکرایا ۔ دوسرا دھماکہ لوگوں کے جمع ہونے کے بعد ہوا۔


حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll