قبرص کے سائنسدانوں نے کورونا وائرس کی ایک نئی قسم ڈیلٹا کرون سے متاثر کیسز کو دریافت کیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی بھارتی قسم ڈیلٹا اور جنوبی افریقی قسم اومی کرون کے بعد اب ایک اور نیاویرینٹ سامنے آگیاہے۔ قبرص یونیورسٹی کے بائیولوجیکل سائنس کے پروفیسر لیونڈیوس کوسٹریکس نے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ اس وقت لوگ اومیکرون اور ڈیلٹا سے بیک وقت متاثر ہورہے ہیں اور ہم نے ان دونوں اقسام کے امتزاج کو دریافت کیا ہے۔
قبرص میں اس نئی قسم کے 25 کیسز کی تشخیص ہوئی ہے، تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ نئی قسم میں اومی کرون اور ڈیلٹا دونوں انفیکشن موجود ہیں ، ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ ڈیلٹا کرون کتنا نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ 25 نمونوں کے تجزیے میں دریافت ہوا کہ اس قسم میں 10 میوٹیشن اومی کرون سے آئی ہیں۔ ڈیلٹا کو مریضوں کی صحت کے لیے اومی کرون سے زیادہ خطرناک تصور کیا جاتا ہے۔
اس نئی قسم کا کوئی سائنسی نام ابھی تک نہیں رکھا گیا ہے اور اس کے بارے میں جاننے کے لیے ابھی مزید انتظارکرنا ہوگا۔
خیال رہے کہ اومی کرون کو ڈیلٹا کے مقابلے میں زیادہ متعدی خیال کیا جارہا ہے جس کی ابھی تک تصدیق تو نہیں ہوئی ہے لیکن اس حوالے سے شہبات ظاہر کیے جارہے ہیں ۔
واضح رہےکہ امریکی ویکسین ساز کمپنی موڈرنا اومی کرون کے بعد نئی کورونا قسم سے متعلق پہلے ہی انتباہ جاری کر چکے ہیں۔
.webp&w=3840&q=75)
وزیراعظم کی یواے ای صدرسے ملاقات، دو طرفہ تعلقات ،معاشی و دیگرامور پر تبادلہ خیال
- ایک دن قبل
نیوزی لینڈ، آسٹریلیا میں سال 2026 کا آغاز ہوگیا
- 9 گھنٹے قبل

لاہور:نئے سال 2026 کیلئے پولیس کا سیکیورٹی پلان سامنے آگیا
- ایک دن قبل
چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز بہاولپور کے طلبہ وطالبات کا پاک فوج کے زیرِ اہتمام معلوماتی دور
- 11 گھنٹے قبل

اسلامی دنیا میں نئی پراکسی وار:سعودی عرب کا یمنی بندرگاہ پر کھڑے اماراتی جہازوں پر فضائی حملے
- ایک دن قبل

دیر، چترال جنوبی وزیرستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت بڑھ گئی
- ایک دن قبل
پاکستان کی علاقائی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی پر سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 9 گھنٹے قبل
سابق بنگلادیشی وزیراعظم خالدہ ضیا کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت
- 9 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ،علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
- ایک دن قبل

جے یو آئی کے سینئررہنما انتقال کر گئے،مولانا فضل الرحمان کا اظہار تعزیت
- ایک دن قبل

ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ، فی کلو کتنے کی ہو گئی؟
- 9 گھنٹے قبل
جھنگ میں یونیورسٹی بس اور مسافر وین میں تصادم میں 14 افراد ہلاک، 29 زخمی
- 7 گھنٹے قبل












