ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ سکس ملتوی ہونےپر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر برہم ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے فیس بک کے ماتحت چلنے والی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے سخت ناراضگی اور غصے کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا جنہوں نے کبھی ٹیپ بال کرکٹ نہیں کرائی وہ پی ایس ایل کروا رہے ہیں۔ میڈیکل پینل کی ذمہ داری تھی کہ بائیو ببل کو محفوظ بناتے، جو اس میں ذمہ دار ہیں ان کے خلاف سخت انکوائری عمل میں لائی جائے۔ اس معاملے کی معزز لوگ تحقیقات کریں اور اسے بورڈ نہیں بلکہ حکومتی سطح پر دیکھا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ سارا کا سارا ملبہ وسیم خان پر ڈالا جارہا ہے جبکہ اصل ذمہ داری پی سی بی کی بنتی ہے۔ پی سی بی میں وسیم خان کے علاوہ کوئی بندہ بھی کام کرنے والانہیں ہے۔ انہوں نے کھلاڑیوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا ہے، پی ایس ایل ملتوی ہونے سے دنیا بھر میں پاکستان کا امیج خراب ہوا ہے۔
View this post on Instagram
شعیب اختر کا مزید کہنا تھا کہ کام کرنے والے بندوں کو اوپر لاناہوگا، پھر ہی پی ایس ایل سمیت دیگر چیزوں میں بہتری آسکتی ہے۔ پی ایس ایل پاکستان کا برانڈ ہے اور مجھے افسوس ہے کہ اس برانڈ کو خراب و برباد کیا جا رہا ہے۔
واضح ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث پی ایس ایل سکس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے۔

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- ایک دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 2 دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 2 دن قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 2 دن قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 18 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 3 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 18 گھنٹے قبل








