جی این این سوشل

کھیل

کینیڈین خاتون بائیکر نے پاکستانی دوست سے شادی کر لی، تصاویر وائرل

ویب ڈیسک : موٹو ٹوریسٹ کینیڈین خاتون بائیکر روزی گیبریل نے پاکستانی بائیکر سے شادی کر لی ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کینیڈین خاتون بائیکر نے پاکستانی دوست سے شادی کر لی، تصاویر وائرل
کینیڈین خاتون بائیکر نے پاکستانی دوست سے شادی کر لی، تصاویر وائرل

 

تفصیلات کے مطابق بائیکر خاتون روزی گیبریل نے لاہور سے تعلق رکھنے والے بائیکر دوست عدیل میر سے شادی کر لی۔ عدیل میر بھی موٹو ٹوریسٹ ہیں۔ روزی گیبریل نے فیس بک کے ماتحت چلنے والی فو ٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراپنے شوہر کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہاکہ میں نے کبھی نہیں سوچا کہ میں پاکستان آں گی اور کسی کے پیار میں مبتلا ہو جاں گی۔ساری زندگی میں نے ایسے شخص کی تلاش کی جو میرابہترین دوست اور ساتھی ہو، اس لئے میں پاکستان آئی۔

یاد رہے کہ خاتون بائیکرروزی گیبریل نے کچھ عرصہ قبل اسلام قبول کیا تھا، روزی گیبریل موٹر سائیکل پر پورا پاکستان گھوم چکی ہیں ، انہوں نے بلوچستان سے گلگت بلتستان تک علاقے ایکسپلورکئے اور بہت متاثر ہوئیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Rosie Gabrielle (@rosiegabrielle)

پاکستان

این اے 148 ضمنی انتخابات کل ہونگے، تیاریاں مکمل

275 پولنگ اسٹیشنز کی حفاظت کے لیے 3829 پولیس افسران و جوان فرائض سر انجام دیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

این اے 148 ضمنی انتخابات کل ہونگے، تیاریاں مکمل

ملتان میں ضمنی الیکشن قومی اسمبلی این اے - 148 کے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں حلقے میں کل پولنگ اسٹیشنز 275 کی حفاظت کے لیے 3829 پولیس افسران و جوان فرائض سر انجام دیں گے۔

 اس موقع پر آ ر پی او کا کہنا تھا کہ ملتان ریجن پولیس مکمل غیر جانبداری سے فرائض سر انجام دے گی۔ گورنمنٹ کی جانب سے جاری کردہ الیکشن ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ امن و امان کا قیام پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔جرائم کی بیخ کنی کے علاہ امن و امان بھی پولیس کی ذمہ داری ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ یہ الیکشن آ پ کے لئے چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے۔ مجھے امید ہے آپ ایک منظم فورس کے فرض شناس عہد دار کی حیثیت سے اس چیلنج کو قبول کریں گے اور اپنی ڈیوٹی میں کسی قسم کی لاپرواہی کوتاہی نہیں کریں گے.

دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 19 مئی کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں عوام الناس کی سہولت کے لیے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق اس سنٹر میں عوام الناس کو ان الیکشن کے حوالے سے رابطہ کرنے اور اپنی شکایات درج کرانے کی سہولت ہو گی۔ شکایات کے بروقت اَزالہ کے لیے فوری طور پر کارروائی کی جائے گی اور اِس مقصد کے لیے سنٹر میں تربیت یافتہ عملہ تعینات کردیا گیا ہے ۔

الیکشن کمیشن نے عوام کی شکایات کے اندراج اور ان کے فوری حل کے لیے 4 سطحوں پر کنٹرول سنٹر قائم کئے ہیں جس میں الیکشن کمیشن سیکرٹیریٹ اسلام آباد کے علاوہ صوبائی، ڈویژن اور ضلعی سطح پر کنٹرول روم قائم کیاگیا ہے۔

عوام مذکورہ ضمنی انتخابات کے سلسلے میں شکایات کے اندراج کے لیے ای ایم سی سی (EMCC)سنٹر کے عملہ سے ای میلcomplaints@ecp.gov.pk پربھی رابطہ کر سکتے ہیں۔کمیشن نے عوام کی سہولت کے لیے (EMCC)میں ایک مخصوص ہیلپ لائن کی سہولت بھی دی ہے جس کا رابطہ نمبر 051111327000 ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملتان: این اے 148، ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ شروع

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملتان: این اے 148، ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ شروع

ملتان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 میں ووٹنگ کے لیے پولنگ کا وقت صبح 8 بجے سے شروع ہو گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی، حلقے میں مجموعی طور پر 7 امیدوار میدان میں ہیں، پیپلز پارٹی کے علی قاسم گیلانی اور سنی اتحاد کونسل کے تیمور الطاف ملک میں کا ٹنے کا مقابلہ ہے۔

حلقے میں کل ووٹر کی تعداد 4 لاکھ 44 ہزار 231 ہے جن میں 2 لاکھ 33 ہزار 624 مرد جبکہ 2 لاکھ 10 ہزار 607 خواتین ووٹر ہیں۔

حلقے میں 275 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ان پولنگ اسٹیشنز میں سے 69 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔3 ہزار800 پولیس افسر و اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ حلقے میں یوسف رضا گیلانی کامیاب ہوئے تھے، ان کے سینیٹر بننے پر سیٹ خالی ہوئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستان اور انگلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ ٹی 20 کل ہو گا

انگلینڈ ویمن کو تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور انگلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیاں میچ ٹی 20 کل ہو گا

پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ (کل) اتوار کو لیڈز میں کھیلا جائے گا ۔ انگلینڈ ویمن کو تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ۔

پہلے میچ میں انگلش ٹیم نے 53 رنز اور دوسرے میچ میں 65 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز اپنے نام کی ۔

ٹی 20 سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز 23 مئی سے ہو گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll