عوام اپنے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات بھی کسی سے شیئر نہ کریں جبکہ بینک سے متعلق کسی بھی مشتبہ آن لائن لنکس پر کلک کرنے سے بھی بچیں۔


ابوظہبی : آن لائن جعلسازی آج دنیا بھر کا بڑا مسئلہ بن گیا ہے دبئی پولیس نے عوام کو ان فراڈیوں سے بچنے کے لیے 4 مشورے دیے ہیں۔
دنیا گلوبل ولیج بننے کے بعد اب ڈیجیٹل ہوکر آپ کے ہاتھوں میں موجود چند انچ کے موبائل میں قید ہوگئی ہے، اس دنیا میں ہر روز ہونے والی ترقی نے جہاں لوگوں کے لیے زندگی کو آسان بنایا ہے وہیں جعلسازی کے ایسے دروازے بھی کھول دیے ہیں جس کے ذریعے فراڈی نہ صرف سادہ لوح بلکہ پڑھے لکھے لوگوں کو بھی اپنے جال میں پھنسا کر انہیں لوٹ لیتے ہیں۔
اکثر آپ کو بھی آپ کے موبائل فون پر بھی ایسی کالز یا میسیجز آتے ہوں گے جن میں آپ کو کسی ٹی وی گیم شو میں بڑے انعام یا سرکاری فلاحی پروگراموں میں امدادی رقوم ملنے کے حوالے سے خوشخبریاں ملتی ہوں گی، یا کوئی خود کو کسی بینک کا ملازم ظاہر کرکے آپ سے ذاتی معلومات لینا چاہتا ہوگا۔
کئی لوگ ایسے نوسربازوں کا نشانہ بھی بن چکے ہوں گے مگر اب دبئی پولیس نے چار نکات پر مشتمل ایک ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس پر عمل کرکے لوگ اس آن لائن جعلسازی سے بچ سکتے ہیں۔
دبئی پولیس نے ٹوئٹر پر ایک خصوصی تھریڈ مہم کے ذریعے عوام میں سائبر کرائم کے حوالے سے آگاہی پھیلانے کی مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس میں چار ایسے طریقے بتائے گئے ہیں جن کو اپنا کر وہ ان جعلسازوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
سائبر سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق شہری انجان نمبروں سے آنیوالی ٹیلیفون کالز پر کسی کو بھی اپنی ذاتی معلومات فراہم نہیں کریں، کیونکہ پولیس سمیت کوئی بھی سرکاری ادارہ کسی سے اس کی ذاتی معلومات لینے کا مجاز نہیں۔
عوام اپنے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات بھی کسی سے شیئر نہ کریں جبکہ بینک سے متعلق کسی بھی مشتبہ آن لائن لنکس پر کلک کرنے سے بھی بچیں۔
سیکیورٹی حکام نے عوام الناس کو جعلسازوں کی جانب سے دی جانیوالی پرکشش آفرز کے بارے میں بھی خبردار رہنے کا انتباہ دیا ہے، کیونکہ اکثر فراڈی عوام کو انعامات کا لالچ دے کر بھی لوٹتے ہیں۔
حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کی ذاتی معلومات چوری یا اکاؤنٹ سے رقم چوری ہوتو اس کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں۔

دہشت گردی انسانیت کا مشترکہ مسئلہ ہے، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے،وزیرخارجہ
- 9 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ،نوٹیفکیشن جاری
- 4 گھنٹے قبل

محکمہ ریلوے کا مزید 11 ٹرینیں پرائیوٹ کرنے کا فیصلہ
- 10 گھنٹے قبل

عافیہ صدیقی کیس: وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
- 8 گھنٹے قبل

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیپلز لبریشن آرمی کے98 ویں یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت
- 5 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، ملکی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورت حال پر تبادلۂ خیال
- 8 گھنٹے قبل

حالیہ بارشوں اور آندھی سے پنجاب میں 10 افراد جاں بحق، 92 شدید زخمی
- 5 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات،تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 11 گھنٹے قبل

ایل این جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،نوٹیفکیشن جاری
- 10 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات ، دفاعی تعاون سمیت علاقائی سیکیورٹی امور پرگفتگو
- 8 گھنٹے قبل

لیجنڈری بالی وڈ اداکار دھیرج کمار 79 سال کی عمر میں چل بسے
- 10 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل
- 6 گھنٹے قبل