اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک میں کورونا کی بڑھتی ہوئی شرح کے باوجود لاک ڈاؤن نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں کووڈ کی شرح بڑھ رہی ہے جسے مانیٹر کررہے ہیں لیکن ہم پاکستان کو اس بار بالکل بھی لاک ڈاؤن نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری معیشت لاک ڈاؤن کی متحمل نہیں ہوسکتی۔
وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ کووڈ کی وجہ سے اسکولوں کو بھی بند نہیں کیا جائے گا، ملک میں ویکسی نیشن مہم اچھے طریقے سے جاری ہے جب کہ عوام ماسک کا استعمال کریں۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ مری میں 22 لوگ جان سے گئے، گلڈنہ اور باڑیاں کے درمیان سانحہ پیش آیا، شدید برف باری کے باعث درخت سڑک پر گرے اور ٹریفک بلاک ہو گئی، ذیادہ تر لوگ گاڑیاں چھوڑ کر پیدل آگے چلے گئے۔
انہوں نے کہا کہ سڑک بلاک ہونے کے باعث مشینری کا جانا مشکل تھا، شدید برف باری کیوجہ سے ہیلی کاپٹر بھی موقع پر نہیں جا سکتے تھے، کئی لوگ گاڑیوں میں ہیٹر لگا کر سو گئے، ہیٹر جلانے کے باعث کاربن مونوآکسائیڈ سے لوگوں کی ہلاکت ہوئی، وزیراعظم نے سانحے پر رنج و غم کا اظہار کیا۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اندرونی سیاحت کے لیے صوبائی حکومت اور مقامی انتظامیہ کو تیار ہونے کی ضرورت ہے، سیاحت کو کیٹر کرنے کا نظام پرانا چلا آ رہا ہے، پی ٹی آئی نے سیاحت کو بطور شعبہ متعارف کرایا، 13 نئے سیاحتی مقامات بنائے جا رہے ہیں، 70 سالوں میں ایک بھی نیا سیاحتی مقام نہیں بنایا گیا، سیاحت کی انڈسٹری میں بہت پوٹینشل ہے، یاحت معاشیات کی بنیاد بن سکتی ہے۔
فواد چودھری نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے انکوائری کمیٹی بنا دی ہے جو 7 روز میں رپورٹ دے گی، ریسکیو میں تمام اداروں نے شاندار کردار ادا کیا، سیاحت کے اوپر معاون خصوصی مقرر کیے گئے ہیں، معاون خصوصی کو سیاحت کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا ہیڈ بنایا گیا ہے، تمام بالائی علاقوں میں اس وقت سیاحوں کا پریشر ہے، پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومت ان چیزوں کو مانیٹر کر رہی ہے، تمام اتھارٹیز کو اس وقت چکنا رہنے کی ضرورت ہے۔ناران اور کاغان میں سیاحوں کے رش کے باعث وارننگ جاری کی گئی، اتھارٹیز کو ایسسے حالات میں وارننگ کا سسٹم بنانا چاہیے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ کابینہ نے شہباز شریف کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف کھلم کھلا فراڈ کر کہ باہر گئے، نواز شریف کی باہر حرکات ریاست پاکستان کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے، حکومت نے 7 ارب کے شیورٹی بانڈ کی شرط رکھی تھی، شہباز شریف نے عدالت سے رجوع کیا اور ان کی ضمانت پر نواز شریف باہر گئے، اب ثابت ہو چکا ہے کہ نواز شریف کا باہر جانا ایک فراڈ تھا ، 17 ماہ سے نواز شریف نے علاج نہیں کرایا، جو رپورٹس پنجاب حکومت کو بھجی گئیں ان کو پنجاب حکومت نے مسترد کر دیا ہے، واضح ہے کہ جو صحت کا ڈرامہ رچایا گیا وہ درست نہیں تھا۔

پاکستان اور کویت کا باہمی دفاعی تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
- a day ago
انسپکٹر جمشید پر بننے والی فلم کا پہلا ٹریلر جاری
- 12 hours ago

فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ
- 2 days ago
ناروے کے بادشاہ کا 89 سال کی عمر میں انتقال
- 18 hours ago
ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امن مشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، طاہراشرفی
- a day ago

یاسرحسین کا لاہورمیں فیملی تھیٹرکوفروغ دینے پرزور
- 2 days ago
ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
- 17 hours ago

استاد حامد علی خاں کا نیا پنجابی گانا ریلیز
- 2 days ago

وزیراعظم کا پاکستان، سعودی عرب کے درمیان اقتصادی و زرعی تعاون بڑھانے پر زور
- 17 hours ago
لارڈز ٹیسٹ کا دوسرا روز: انگلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم 110 رنز پر ڈھیر
- 11 hours ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس سکول کے طلبہ کے وفد کی ملاقات
- 17 hours ago

