جی این این سوشل

پاکستان

بلاول بھٹو کی جانب سے  ایوان میں منی بجٹ ترامیم پیش 

اسلام آباد: بلاول بھٹو کی جانب سے ایوان میں منی بجٹ ترامیم  پیش کردی گئیں ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بلاول بھٹو کی جانب سے  ایوان میں منی بجٹ ترامیم پیش 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے منی بجٹ میں تجویز دی کہ  نان ، تندور ، چپاتی ، بند ، رس ، تندور اور ریسٹورنٹس پرٹیکس واپس لیا جائے۔ وزیر خزانہ شوکت ترین نے نے بلاول بھٹو کی ترامیم کی مخالفت کردی۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا  وزیر خزانہ ایک طرف کہہ رہے کہ وہ روٹی، ڈبل روٹی کی ترامیم مان رہے ہیں ،  اگر وہ مان رہے ہیں تو پھر ہماری ترامیم کی مخالفت کیوں کررہے ہیں ،  وزیرخزانہ یہ بھی کہتے ہیں انہیں سمجھ نہیں آتی کہ اپوزیشن کیوں شور مچا رہے ہیں ،  ہم آپ کا کراچی گھر کا ایڈریس جانتے ہیں، جائیں عوام سے پوچھیں وہ کیوں شور مچا رہے ہیں ۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ  آپ عوام کے پاس نہیں آئینگے تو ہم عوام کو آپ کے پاس لے آئیں گے اور آپ سے پھر پوچھیں گے مہنگائی کیوں؟  آپ اتنے کی سنجیدہ ہیں تو اس آئی ایم ایف کے بجٹ کو مسترد کریں، ہمارے ساتھ آئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ  ہم ان معاشی حالات سے عوام کو نکالیں گے۔

تجارت

صدر پاکستان کی بنک صارفین کو ایک ارب چھبیس کروڑ روپے کا ریلیف دینے پر بنکنگ محتسب کی تعریف

صدرآصف علی زرداری  نے زیادہ سے زیادہ لوگوں کے فائدے کیلئے کیلئے بنکنگ محتسب کے کردار اور خدمات کے بارے میں آگاہی پید اکرنے کی ضرورت پر زور دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر پاکستان کی بنک صارفین کو ایک ارب چھبیس کروڑ روپے کا ریلیف دینے پر بنکنگ محتسب کی تعریف

اسلام آباد : صدر آصف علی زرداری نے گزشتہ سال بنک صارفین کو ایک ارب چھبیس کروڑ روپے کا ریلیف دینے پر بنکنگ محتسب کی تعریف کی ہے۔

انہوں نے بنکنگ محتسب پاکستان سراج الدین عزیز سے آج(جمعہ) کو اسلام آباد میں ملاقات کی اور  بنکنگ محتسب نے صدر کو سالانہ محتسب رپورٹ بھی  پیش کی۔

صدرآصف علی زرداری  نے زیادہ سے زیادہ لوگوں کے فائدے کیلئے کیلئے بنکنگ محتسب کے کردار اور خدمات کے بارے میں آگاہی پید اکرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

سراج الدین عزیز نے صدر کو بریفنگ دیتے ہوئے صارفین کی شکایات کے فوری ازالے میں بنکنگ محتسب کے کردار کو اجاگر کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

علامہ اقبال ایکسپرس کے انجن میں آگ لگ گئی، ٹرین سروس معطل

اپ ٹریک بلاک ہونے کے باعث مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا، ریلوے حکام

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

علامہ اقبال ایکسپرس کے انجن میں آگ لگ گئی، ٹرین سروس معطل

کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کے انجن میں آگ لگ گئی۔ ریلوے حکام کے مطابق واقعہ خان پور کے قریب پیش آیا جس کے باعث اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی۔

ریلوے حکام نے کہا کہ اپ ٹریک بلاک ہونے کے باعث مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا ہے، مسافر ٹرینوں کو ڈاؤن ٹریک سے گزارا جائے گا۔

ریلوے حکام کے مطابق ریلیف ٹرین آنے میں تھوڑا وقت لگ سکتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاک چین اقتصادی، ثقافتی تعلقات بہتر ہو رہے ہیں، وزیراعظم 

آج چینی زبان دنیا بھر میں رابطے کی بڑی زبان بن چکی ہے، چینی زبان کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک چین اقتصادی، ثقافتی تعلقات بہتر ہو رہے ہیں، وزیراعظم 

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے باعث پاکستان اور چین کے درمیان معاشی اور ثقافتی تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں ۔

وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ کی جانب سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم نے چینی زبان کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ آج چینی زبان کا عالمی دن ہے جو کہ ہزاروں سال پرانی چینی ثقافت کی ترجمان زبان ہے۔ 

شہباز شریف نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کی آج چینی زبان دنیا بھر میں رابطے کی بڑی زبان بن چکی ہے اور اقوام متحدہ بھی چینی زبان کو رابطے کی آفیشل زبانوں میں شامل کر چکی ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے باعث پاکستان اور چین کے درمیان معاشی اور ثقافتی تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں۔

پاکستان میں چینی زبان سیکھنے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہاہے جس کی بدولت دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چینی زبان و ادب کی ترویج کے لئے سرکاری و نجی سطح پر ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تا کہ دونوں ممالک کی عوام کے درمیان روابط مزید مستحکم ہو سکیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll