جی این این سوشل

پاکستان

ملک میں کورونا سے 7 اموات ، 3 ہزار567 کیسز رپورٹ 

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر زور پکڑنے لگی ، ملک  میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران3 ہزار 567 کیسز رپورٹ ہوئے   ہیں ۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک میں کورونا سے 7 اموات ، 3 ہزار567 کیسز رپورٹ 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسزاور اموات میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق  پاکستان  میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 مریض انتقال کرگئے  جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28ہزار 999ہوگئی ہے ۔

ملک میں  کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 15ہزار 834 ہو گئی  ہے ۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی  7.36فیصدر رہی ۔ ملک بھر میں  چوبیس گھنٹے کے دوران48 ہزار 449 ٹیسٹ کئے گئے ہیں ۔ پاکستان میں کوروناکے 675 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

 

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔

 

 

صحت

پنجاب میں ’صحت کی دستک ان کی دہلیز پر‘ پروگرام شروع کرنے کا اعلان

پنجاب کے وزرائے صحت کی زیر صدارت اجلاس میں شوگر اور ہیپاٹائٹس کی ادویات کی دستیابی اور فراہمی کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب میں ’صحت کی دستک ان کی دہلیز پر‘ پروگرام شروع کرنے کا اعلان

پنجاب حکومت نے ’صحت کی دستک ان کی دہلیز پر‘ پروگرام جلد شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

پنجاب کے وزرائے صحت سلمان رفیق اور عمران نذیر کی زیر صدارت اجلاس میں شوگر اور ہیپاٹائٹس کی ادویات کی دستیابی اور فراہمی کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ عوام کے لیے صحت کی دستک ان کی دہلیز پر پروگرام جلد شروع کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں انسولین وافر مقدار میں موجود ہے، انسولین، شوگر اور ہیپاٹائٹس کی ادویات مریضوں کے گھروں میں پہنچانے کا مکینزم وضع کر لیا ہے جبکہ الٹرا ساؤنڈ کی سہولت بھی مریضوں کے گھروں تک فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس میں صوبائی وزیر سلمان رفیق نے کہا کہ کلینکس آن ویلز کے ذریعے عوام کو تنگ علاقوں اور دیہی آبادیوں میں صحت کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

اجلاس میں شوگر کے مریضوں کے لیے انسولین کی تیاری اور مارکیٹ میں دستیابی کے امور پر گفتگو کی گئی اور نان کمونیکیبل ڈیزیز پروگرام سے ذیابیطس اور ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی اسکریننگ اور دیگر ریکارڈ طلب کیا گیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سکیورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، دو دہشت گر جہنم واصل

ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد، آئی ایس پی آر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سکیورٹی فورسز کا  ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، دو دہشت گر جہنم واصل

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کر کے 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد انجام کو پہنچے ۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگرانہ کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا گیا، اہل علاقہ کی جانب سے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشتگرد کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

خیبر پختونخوا میں تحصیل کونسل کی 6 خالی نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری

چیئرمین تحصیل کونسل کی 6 نشستیں استعفوں کی وجہ سے خالی ہوئیں، ترجمان الیکشن کمیشن

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبر پختونخوا میں تحصیل کونسل کی 6 خالی نشستوں پر  پولنگ  کا عمل جاری

خیبر پختونخوا میں تحصیل کونسل کے چیئرمینوں کی 6 خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق چیئرمین تحصیل کونسل کی 6 نشستیں استعفوں کی وجہ سے خالی ہوئیں، تمام تحصیلوں میں پولنگ کا آغاز آج صبح 8 بجے ہوا اور پولنگ شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گی۔

ترجمان کے مطابق علی الصبح خواتین بھی اپنے ووٹ کے حق کے استعمال کے لیے پولنگ اسٹیشنوں پر موجود ہیں، پولنگ کے عمل کی نگرانی کے لیے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرز اور ضلعی مانیٹرنگ ٹیمیں متحرک ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ مرکزی کنٹرول روم سے لوکل گورنمنٹ ضمنی انتخابات کی مانیٹرنگ جاری ہے، پولنگ یا انتخابی عمل کے دوران قانون کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll