اسلام آباد: ٹرانسمیشن لائن سے 969میگاواٹ نیلم جہلم ہائیڈروپاور پراجیکٹ اور 720میگاواٹ کروٹ ہائیڈرو پاور سے بجلی کی ترسیل کی جائے گی۔


تفصیلات کے مطابق این ٹی ڈی سی ہیڈ کوارٹر، واپڈا ہاؤس لاہور ، نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ(این ٹی ڈی سی) نے 133 کلومیٹر طویل 500 کے وی نیلم جہلم ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن کےدوسرے فیز کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرکے انرجائز کردیا۔ 969 میگاواٹ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے پیدا ہونے والی بجلی براہ راست 500 کے وی نوکھر (نیو گھکڑ) گرڈ سٹیشن کو پہنچائی جائے گی جو لوڈ سنٹرز کے قریب ہے۔
ترجمان این ٹی ڈی سی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم ٹرانسمیشن لائن دو مرحلوں میں مکمل کی گئی ہے۔ پہلے مرحلے میں نیلم جہلم پاور ہاؤس سے ڈومیلی (نزد روات) تک 152 کلومیٹرٹرانسمیشن لائن 2018 میں مکمل کی گئی ۔ دونوں مرا حل مکمل ہونے پر ٹرانسمیشن کی کل لمبائی 285کلو میٹر ہوگئی ہے قبل ازیں 969میگاواٹ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ بجلی کی ترسیل 500کے وی گرڈ سٹیشن روات تک ترسیل کی جارہی تھی۔
ترجمان نے مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سےبجلی کی ترسیل کے علاوہ، این ٹی ڈی سی نے نیلم جہلم تا نوکھر ٹرانسمیشن لائن کے ساتھ لوپنگ کے ذریعے720میگاواٹ کروٹ ہائیڈرو پاور کو بھی منسلک کردیا ہے۔ کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی ٹیسٹنگ جاری ہےجس کے مکمل ہوتے ہی جلد 720 میگاواٹ سستی توانائی قومی گرڈ میں شامل کر دی جائے گی۔نتیجتاً گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور گردونواح کے اضلاع کے لوڈ مینجمنٹ کے مسائل پر قابو پا لیا جائے گا۔ مزید برآں، پن بجلی کا اضافہ لوڈ سنٹرز پر سسٹم میں استحکام اور وولٹیج پروفائل کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 7 hours ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 13 hours ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 7 hours ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 2 days ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 13 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 2 days ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- a day ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 2 days ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- a day ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 days ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- a day ago








