ملتان : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ انشاء اللہ 2023ء کے انتخابات میں بھی تحریک انصاف ملک بھر میں پھرپور کامیابی حاصل کریگی۔


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے حلقے کا دورہ کیا، شاہ محمود قریشی نے حلقہ کی عوام اور کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ دو سال سے عالمی معیشت بھی بحرانو ں کی زد میں ہے۔ 2023ء سے قبل مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کریں گے، بیرون ملک نہ کوئی فلیٹس ہیں، نہ کوئی اکاؤنٹس ہیں اور نہ ہی کسی کا باہر جانے کا پروگرام ہے، عوام میں سے ہیں اور عوام کے ساتھ ہی رہیں گے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن جتنے مرضی مارچ کر لے نہ ان ہاؤس تبدیلی آئیگی اور نہ حکومت ختم ہوگی ، اپوزیشن کو شکست ہوگی ، تحریک انصا ف کی جمہوری حکومت اپنی مدت پوری کریگی ۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں کرپشن اور اپنوں کو نوازنے کے چکرمیں قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا گیا ، حکمرانوں کی جانب سے بیرون ملک جائیدادیں بنائی گئیں۔
وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ 5 سال خلوص نیت سے تمام وسائل اور توانائیاں عوامی ترقی پر صرف کررہے ہیں ، انشاء اللہ 2023ء کے انتخابات میں بھی تحریک انصاف ملک بھر میں پھرپور کامیابی حاصل کریگی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر لعل محمد خان انتقال کر گئے
- an hour ago

پاک افغان مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار، ثالثی پر ترکیہ اور قطر کے مشکور ہیں،عطا تارڑ
- 17 hours ago

پاک بحریہ کے جہاز’پی این ایس سیف ‘کا بیرون ملک تعیناتی کے دوران مالدیپ کا دورہ
- 15 hours ago

27ویں آئینی ترمیم پر صدر زرداری کو بھی اعتماد میں لیا، وزیر اعظم شہباز شریف
- an hour ago

کابینہ کی منظوری کےبعد27 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سینیٹ میں پیش، اپوزیشن کا شور شرابہ
- 25 minutes ago

آخری ون ڈے: جنوبی افریقا کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
- a few seconds ago

انجینئرڈاکٹر رانا عبدالجبارقائداعظم تھرمل پاورلمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹوآفیسر مقرر
- 17 hours ago

ابھرتی ہوئی گلوکارہ فرزین نور نے اپنی خوبصورت آواز سے میوزک شائقین کو اپنا گرویدہ بنالیا
- an hour ago

عد م پیشی پربانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری
- 3 minutes ago

پاکستان مسلم لیگ ق نے 27 ویں آئینی ترمیم کی حمایت کا اعلان کر دیا
- 9 minutes ago

ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
- 12 minutes ago

وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظور ی دے دی، آج سینیٹ میں پیش کی جائے گی
- an hour ago





.jpg&w=3840&q=75)


