جی این این سوشل

پاکستان

گاڑیاں خریدنے کے شوقین افراد کیلئے بری خبر

حکومت نے گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ڈبل کردی، اب گاڑیوں کے خریداروں کو گاڑی خریدتے وقت فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 60 ہزار سے 4 لاکھ اسی ہزار روپے تک اضافی رقم ادا کرنا ہوگی، لاہور کار ڈیلر فیڈریشن نے اضافہ کو مسترد کردیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

گاڑیاں خریدنے کے شوقین افراد کیلئے بری خبر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

مہنگائی نے گاڑیوں کے خریداروں کیلئے ایک اور مشکل کھڑی کردی ہے۔ حکومت نے گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ڈبل کردی۔

تفصیلات کے مطابق ایک ہزار سی سی گاڑی پر 60 ہزار تک فیڈرل ایکسائرز ڈیوٹی کی مد میں ادا کرنا ہونگے۔ اس سے قبل ایک ہزار سی سی گاڑی پر زیرو فیصد ایف ای ڈی عائد تھی۔ 13 سو سی سی سے زائد گاڑی پر فیڈرل ڈیوٹی اڑھائی فیصد سے بڑھا کر 5 فیصد کردی گئی۔ 13 سو سی سی کار کی خریدنے کیلئے 1 لاکھ بیس ہزار فیڈرل ڈیوٹی پڑے گی۔ 
اسی طرح 2000 سی سی سے بڑی گاڑیوں پر فیڈرل ڈیوٹی 5 فیصد سے بڑھا کر 10فیصد کردی گئی۔ 2 ہزار سی سی گاڑی کی خریداری کیلئے 4 لاکھ اسی ہزار روپے فیڈرل ڈیوٹی پڑے گی۔ لاہور کار ڈیلر فیڈریشن نے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ مسترد کردیا۔ صدر لاہور کار ڈیلر فیڈریشن شہزادہ سلیم کا کہنا ہے کہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ فی الفور واپس لیا جائے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ واپس نہ لیا تو ملک گیر بھرپور احتجاج کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی سے 35 فیصد کار ڈیلر کاروبار بند کرچکے ہیں،گاڑیوں کا کاروبار پہلے ہی ٹھپ ہے، ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے سے کاروبار مزید کم ہوگا۔

دنیا

ملک کے جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کی ترقی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، آصف علی زرداری

ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمد سے قیمتی زرمبادلہ کمانے میں مدد مل سکتی ہے، صدر مملکت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک کے جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کی ترقی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے،   آصف علی زرداری

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملک کے جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کی ترقی پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمد سے پاکستان کو قیمتی زرمبادلہ کمانے میں مدد مل سکتی ہے۔

ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو یہاں پاکستان میں جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کی ترقی کے حوالے سے ایوان صدر میں ہونے والے اجلاس کے دوران کیا۔ پاکستان جیمز اینڈ جیولری ڈویلپمنٹ کمپنی (پی جی جے ڈی سی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد عالمگیر چوہدری اور سینئر سرکاری افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

صدر نے کہا کہ عالمی جواہرات اور زیورات کی مارکیٹ میں داخل ہونے کے لئے پاکستان کی قیمتی پتھروں کی مصنوعات کی بہتر مارکیٹنگ اور تشہیر کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے جواہرات اور زیورات کے شعبے میں ترقی کی بڑی صلاحیت ہے، ملکی ترقی کیلئے جیمز اور جیولری کے شعبے سے بھرپور استفادہ کرنا ہوگا، جیمز اور جیولری میں سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بشام حملے کے ذمہ داران کو کٹہرے میں لائیں گے ، دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ  نے کہا کہ 2019سے بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیر قانونی اقدامات کے بعد پاک بھارت تعلقات ختم ہوچکے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بشام حملے کے ذمہ داران کو کٹہرے میں لائیں گے ، دفتر خارجہ

 پاکستان نے بشام میں دہشت گرد حملے کےمنصوبہ سازوں، سہولت کاروں اور معاونین کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم کااعادہ کیا ہے جس کے باعث پانچ چینی باشندوں نے اپنی جانیں گنوائیں۔

 دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے آج(بدھ) اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ یہ حملہ پاک چین دوستی کے دشمنوں کی کارستانی ہے۔

 ممتازز ہرہ بلوچ نے کہاکہ پاکستان چینی باشندوں، منصوبوں اور ملک میں موجود چینی اداروں کی حفاظت و سلامتی کو یقینی بنانے کےلئے چینی بھائیوں کے ساتھ کام جاری رکھے گا ،  انہوں نے کہاکہ اس قسم کی کوششیں کامیاب نہیں ہونگی اور ہم سی پیک کی ترقی اور تعاون کے فروغ کےلئے مل کر کام کرتے رہیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ  نے کہا کہ 2019سے بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیر قانونی اقدامات کے بعد پاک بھارت تعلقات ختم ہوچکے ہیں۔

 ممتاز زہرہ بلوچ نے واضح کیا کہ بھارتی قابض حکام مقبوضہ جموں و کشمیر میں دریافت کئےگئے لیتھیم کے ذخائر کے کچھ بلاک نیلا م کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

انہوں نے بھارت کو خبردار کیا کہ وہ استحصالی منصوبے چھوڑ دے اور کشمیریوں کی اپنی دھرتی اور قدرتی وسائل کے حق کا احترام کرے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسلام آباد کے گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 86 کلومیٹر تھی، تاہم زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد کے گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد کے علاوہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع چترال، کوہاٹ، مالاکنڈ، لوئر دیر، سوات، باجوڑ، غذر، گاہکوچ اور پشاور وگردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 86 کلومیٹر تھی، تاہم زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دکانوں اور دفاتر سے باہر نکل آئے جبکہ زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll